علمائے کرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اپریل 2023

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) عبدالسلام رضا عطّاری  ( امام جامع مسجد گلزارِ مدینہ بائی پاس فیروزہ ) : مجھے یہ پڑھ کر بڑی خوشی ہوئی کہ دسمبر2022ء میں ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو پورے 6سال ہوگئے ہیں ، ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا ہر مضمون بالخصوص ” مدنی مذاکرے کے سوال جواب “ اور ” دارُالافتاء اہلِ سنّت “ علمِ دین کا خزانہ لٹا رہے ہیں۔

 ( 2 ) بنتِ ریاض احمد عطاریہ ( صوبہ ذمہ دار فیضان آن لائن اکیڈمی کراچی ) : ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ہماری تربیت کا بہترین ذریعہ ہے ، اس سے ہمیں بہت ساری معلومات ملتی ہیں ، خاص طور پر اس میں جو بچوں کے لئے سبق آموز کہانیاں شامل کی جاتی ہیں بچے وہ بہت شوق سے سنتے ہیں ، سلسلہ ” نئے لکھاری “ بھی بہت زبردست ہوتا ہے۔

متفرق تأثرات

 ( 3 ) مجلس ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ سے گزارش ہے کہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کو مزید زبانوں میں بھی شائع کیا جائے ، خاص طور پر پشتو زبان میں کیونکہ ہمارا پورا ایک صوبہ پشتو زبان والوں کا ہے۔  ( نعمان ، مندرہ تحصیل گوجرخان )   ( 4 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں بہت سے متفرق مضامین پڑھ کر بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ، خاص طور پر بچے اس میں بہت دلچسپی لیتے ہیں۔ ( محمد ذیشان عطّاری ، ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ رابطہ برائے میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی پاکپتن )   ( 5 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے ، اس سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے ، بالخصوص بچوں کے لئے یہ بہت مفید ہے۔ ( محمد احتشام ، اٹک )   ( 6 ) ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ اپنی مثال آپ ہے ، اس میں علمِ دین سے بھرپور بہت پیارے پیارے مضامین شامل کئے جاتے ہیں ، مجلس سے ہر ماہ موٹیویشن مضامین شامل کرنے کی گزارش ہے۔ ( توصیف احمد رضوی ، قائدآباد کراچی )   ( 7 ) مجھے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کے سلسلے دارُالافتاء اہلِ سنّت سے ہر ماہ کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے ، اللہ پاک مزید ترقی عطا فرمائے ، اٰمین۔  ( رضوان عطّاری ، ڈیرہ غازی خان )   ( 8 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین کا خزانہ ہے ، اس سے ہمارے بہت سارے مسائل حل ہوجاتے ہیں۔ ( بنتِ منظور عطاریہ ، لاہور )   ( 9 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں منقبتِ رضا یا منقبتِ عطار بھی شامل کی جائے تو مدینہ مدینہ۔ ( ہمشیرہ محمد حیات ، ماتلی سندھ )   ( 10 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ وہ گوہرِ نایاب ہے کہ جس سے ہمیں کثیر علمِ دین سیکھنے کو ملتا ہے۔ ( بنتِ محمد حسین ، کراچی )  ( 11 ) میری ہر ماہ کوشش ہوتی ہے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کی ، اس کے سارے مضامین قابلِ تعریف ہیں ، لیکن مجھے دارُالافتاء اہلِ سنّت اور نئے لکھاری سب سے زیادہ اچھے لگتے ہیں۔  ( بنتِ خالد محمود ، راولپنڈی )   ( 12 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ علمِ دین کا ایک ایسا مدنی گلدستہ ہے جس کا ہر ہر مضمون ایک پھول کی مانند ہے جو جدا رنگ اور خوشبو رکھتا ہے ، اے کاش ! اس گلدستے میں ایک نایاب پھول ” امیرِ اہلِ سنّت علمائے عرب و عجم کی نظر میں “ کا مزید اضافہ کردیا جائے اور اس میں ان علمائے کرام کے وہ الفاظ اور تأثرات شامل کئے جائیں جو انہوں نے امیرِ اہلِ سنّت کے متعلق عطا فرمائے یا ملاقات پر بیان فرمائے ، مثلاً مصری عالمِ دین شیخ خالد ثابت نے امیرِ اہلِ سنّت کو ان القاب سے یاد فرمایا : ” سَیِّدی ، عارِف بِاللہ ، اَلْاِمامُ الکَبِیر “ اس طرح عوام و خاص پر امیرِ اہلِ سنّت کی شان مزید آشکار ہوجائے گی۔ ( بنتِ عبداللہ ، ذمہ دارذیلی سطح ، ہوسٹن )


Share

Articles

Comments


Security Code