علمائے کرام اور دیگر شخصیات کے تاثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضان مدینہ نومبر2023

 علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

(1)بنتِ عبدالرشید عطاریہ مدنیہ (تحصیل ذمہ دار مدرسۃُ المدینہ بالغات، منڈی وار برٹن، پنجاب): اَلحمدُلِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور اس میں بہت اچھے اِصلاحی مضامین ہوتے ہیں۔

(2)غلام معین (LLB 4th year ضلع ننکانہ، پنجاب): مَا شآءَ اللہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ اپنے نام کے مطابق گھر گھر مدینے شریف کا فیضان پہنچا رہا ہے، مجھے یہ بہت اچّھا لگتا ہے اور ہمارے گھر کے تمام افراد بھی اسے بہت شوق سے پڑھتے ہیں، مجھے سلسلہ ”سب سے اَولیٰ و اَعلیٰ ہمارا نبی“ بہت پسند تھا مگر جولائی2023ء کے شمارے میں یہ دیکھ کر بہت دُکھ ہوا کہ اس کی یہ آخری قسط ہے۔ آپ سے گزارش ہے کہ اس خوبصورت مضمون کی قسطیں نہ روکئے یا پھر اسی موضوع سے ملتا جلتا کوئی نیا مضمون شامل کیجئے کہ جس سے مالکِ دوجہاں صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّمکی احادیثِ مبارکہ پڑھنے کا موقع ملتا رہے۔

متفرق تأثرات و تجاویز

(3)اَلحمدُلِلّٰہ ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ ہر ماہ پڑھنے کی سعادت ملتی ہے، بہت دل چسپ معلومات کا خزانہ حاصل ہوتا ہے خصوصاً نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی عمران عطّاری، مفتی محمد قاسم عطّاری اور محمد آصف عطاری مدنی کے مضامین سبق آموز اور موٹیویشنل ہوتے ہیں اور  ڈاکٹر زیرک عطّاری کے انسانی نفسیات پر مشتمل موضوعات نے ماہنامے کی رونق مزید بڑھا دی ہے۔(محمد جمال عطّاری، ڈسٹرکٹ ذمہ دار شعبہ تعلیم، حب چوکی) (4)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ شریعت و طریقت کا حسین سنگم، سینکڑوں کُتب کا خلاصہ اور ہر گھر کی ضرورت ہے۔(عبید الرضا عطّاری چشتی، گوجرانوالہ) (5)اَلحمدُلِلّٰہ ہر مہینے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ پڑھنے کی سعادت ملتی ہے، جون 2023ء کے شمارے میں سلسلہ سفرنامہ میں ”ذہنی آزمائش سیزن 14 کا سفر“ دیکھ کر دل بہت خوش ہوا۔(غلام الیاس عطّاری،عارف والا، پنجاب) (6)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ بہت ہی زبردست میگزین ہے، اس سے ہم بہت کچھ سیکھ رہے ہیں، اگر اس میں حجرِ اسود کے بارے میں دل چسپ معلومات مثلاً حجرِ اسود کون سا پتھر ہے؟ کہاں سے آیا ہے؟ وغیرہ شامل کی جائیں تو بہت سے ناواقف لوگ اس کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔(بنتِ طاہر اعوان، طالبہ درجہ ثالثہ جامعۃُ المدینہ گرلز منصورہ لاہور) (7)مجھے ”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ میں سلسلہ ”انٹرویو“ بہت اچھا لگتا ہے اور ہر مہینے اس کا انتظار رہتا ہے کہ اس کے ذریعے ہمیں ہر ماہ کسی ایک شخصیت کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی تھیں، مگر 4/5ماہ سے انٹرویو نہیں آ رہے ہیں جس کی وجہ سے دل غمگین ہو جاتا ہے، آپ سے گزارش ہے کہ اس سلسلے کو دوبارہ شروع کیا جائے اور اس میں ہماری دیگر شخصیات کے انٹرویوز بھی شامل کئے جائیں۔ (بنتِ انور عطّاریہ، میاں چنوں، پنجاب) (8)”ماہنامہ فیضانِ مدینہ“ علمِ دین حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، اس سے ہمیں دینِ اسلام کی بہت سی پیاری پیاری باتیں سیکھنے کو ملتی ہیں۔(نمرہ عطاریہ، لاہور)


Share

Articles

Comments


Security Code