علمائے کرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ مئی 2023

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) مولانا مفتی عبدالستار سعیدی  ( دارالافتاء جامعہ نعیمیہ ، لاہور ) : ماشآءَ اللہ تعالیٰ ! دعوتِ اسلامی کا ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ حسبِ معمول موصول ہوا ، پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ، اس رسالے میں بہت عمدہ معلومات ، شرعی مسائل کا حل اور بہت علمی ذخیرہ پڑھنے کو ملتا ہے۔ اللہ تعالیٰ دعوتِ اسلامی کو مزید ترقی و عروج عطا فرمائے اور بانیِ دعوتِ اسلامی سمیت تمام اراکین کو خوش وخرم رکھے ، اٰمین۔

 ( 2 ) مولانا محمد کریم عطّاری مدنی  ( مدرس جامعۃُ المدینہ وندر ، بلوچستان ) : ماشآءَ اللہ ! دعوتِ اسلامی نے جس شعبہ میں بھی نیکی کی دعوت عام کرنے کا عزم کیا ہے اللہ پاک کے فضل و کرم سے اس میں اپنا لوہا منوایا ہے اور یہ کرمِ مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ہے۔ مجھے جنوری 2023ء کے ماہنامہ میں قبلہ مفتی محمد قاسم قادری صاحب کا مضمون ” کیا اجتہاد کا دروازہ بند ہے ؟  “ اور اسلامی مہینے کی مناسبت سے مضمون ” اوصافِ صدیقِ اکبر “ بہت پسند آیا۔

متفرق تأثرات

 ( 3 ) ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ مختلف دینی  علوم وعنوانات پر مشتمل ایک کتاب ہے جسےخرید کر پڑھنا ہر عام و خاص کے لئے حصولِ علم کا بہترین ذریعہ ہے جو بھی اس کو پڑھتا ہے اَش اَش  کر اٹھتا ہے ۔ خود بھی لے کر پڑھیں دوسروں کو بھی لے کر پڑھنے کی ترغیب دلائیں۔  ( اسد رضا عطّاری ، طالبِ علم جامعۃُ المدینہ فیضانِ غوثِ اعظم ، ولیکاسائٹ ایریا ، کراچی )   ( 4 ) اَلحمدُلِلّٰہ ہر ماہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ پڑھنے کی سعادت ملتی ہے ، یہ زندگی کے ہر شعبہ  سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے دینی ، دُنیاوی ، شرعی ، اَخلاقی ، نفسیاتی ، معاشرتی اور معاشی معلومات کا خزانہ ہے۔  ( محمد امیر حمزہ ، ایگریکلچر یونیورسٹی فیصل آباد )   ( 5 ) ماشآءَ اللہ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ ایک بہت ہی اچھا میگزین ہے اور اس میں بہت ہی اچھی اچھی معلومات ہوتی ہیں ، میں پہلے  کوئی اور کتاب پڑھتا تھا مجھے میرے دوست نے بتایا کہ آپ ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی بکنگ کروالیں اور یہی مطالعہ کیا کریں تو میں نے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کی بکنگ کروا لی اور اب ہر  مہینے اس کا مطالعہ کرتا ہوں ، ماشآءَ اللہ اس میں بہت ہی دلچسپ دینی معلومات ہوتی ہیں اور اس میں زندگی گزارنے کے بہت ہی اچھے اچھے طریقے ہوتے ہیں جو مجھے کسی اور کتاب میں نہیں ملے۔ ( محمد شاہ زیب ، خانپور )   ( 6 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں مجھے سلسلہ ” بزرگانِ دین کے مبارک فرامین “ اور ” اسلامی بہنوں کے شرعی مسائل “ بہت اچھے لگتے ہیں۔  ( ہمشیرہ حافظ سکندر سفیان ، طالبہ جامعۃُ المدینہ گرلز ، اوکاڑہ )   ( 7 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ بہت اچھا میگزین ہے ، اس میں ” مقدس مقامات “ کے حوالے سے بھی ایک سلسلہ شروع کرنے کی گزارش ہے۔ ( بنتِ محمد اشرف ، جہانیاں ملتان )   ( 8 ) مجھے ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے ، اَلحمدُلِلّٰہ اس ماہنامے میں موجود تحریروں کو پڑھ کر علم کا خزانہ حاصل ہوتا ہے خاص طور پر ” بچّوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں موجود دلچسپ مضامین پڑھ کر بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے ، اللہ پاک سے دعا ہے کہ یہ ماہنامہ ہر گھر کی زینت بنے اور ہر بچہ اور بڑا اس ماہنامہ کو پڑھ کر اس سے استفادہ کرے۔ ( مستبشرہ ، کراچی )   ( 9 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں ” بچّوں کی کہانیاں “ زیادہ ہونی چاہئے۔ ( اُمِّ ہانی ، کراچی )   ( 10 ) ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ میں مجھے سلسلہ ” حروف ملائیے “ اچھا لگتا ہے۔ ( بنتِ محمد خالد ، کوٹ ادو ، پنجاب )


Share

Articles

Comments


Security Code