علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

آپ کے تأثرات

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اگست2022ء

علمائےکرام اور دیگر شخصیات کے تأثرات

 ( 1 ) مولانا قاری محمد لیاقت علی رضوی ( مہتمم جامعہ دارالعلوم کنز الایمان ، چک نمبر20 ، تحصیل ملکوال ، منڈی بہاؤالدین )  : اَلحمدُ لِلّٰہ دعوتِ اسلامی ایک نعمتِ الٰہی ہے جو تقریباً دین کے ہر شعبے میں خدمتِ دین اور خلقِ خدا کی راہنمائی میں مصروفِ عمل ہے ، اِس کی پُر خلوص کاوشیں قابلِ ستائش ہیں ،  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  بھی ایک قابلِ تعریف کاوش ہے جس میں بہت اہم اور ضروری موضوعات مختصر مگر جامع اور عام فہم انداز میں پیش کئے جاتے ہیں جو علمائے کرام کے ساتھ ساتھ عوامُ النّاس کی بھی راہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔

 ( 2 ) بنتِ عبیدالرضا عطاریہ مدنیہ ( جامعۃُ المدینہ گرلز ، شاہین آباد ، گوجرانوالہ )  :  اَلحمدُلِلّٰہ جب سے  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کا آغاز ہوا ہے ہر ماہ اوّل تا آخر مطالعہ کیا ہے ، ایک بھی شمارہ مِس نہیں ہوا ، تمام شمارے محفوظ ہیں ،  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  جہاں اسلامی بھائیوں کیلئے بہت مفید ہے وہاں اسلامی بہنوں کیلئے بھی انتہائی فائدہ مند ہے ، یقیناً یہ ماہنامہ علمِ دین سکھانے والا ماہنامہ ہے ، اس وقت اہلِ سنّت وجماعت کا محبوب ترجمان ہے ، اس قدر دلچسپ ماہنامہ ہم نے آج تک نہیں دیکھا۔اللہ پاک زورِ قلم اور زیادہ کرے۔

متفرق تأثرات

 ( 3 ) امَاشآءَاللہ !   ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “ گھر گھر جا کر علمِ دین کے فیضان کو عام کر رہا ہے اللہ پاک مزید اس کے فیضان کو عام فرمائے ، ہر ماہ اس کے آنے کا شدت سے انتظار رہتا ہے اور اس کے دلچسپ مضامین ایسا اپنی طرف کھینچتے ہیں کہ قاری کے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو جاتا ہے کہ پہلے کس کو پڑھا جائے۔ ( محمد منیر سعید عطّاری ، درجہ خامسہ ، جامعۃُ المدینہ سمہ سٹہ ، بہاولپور ، پنجاب )   ( 4 ) اَلحمدُلِلّٰہ  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  انتہائی خوبصورت اصلاح و اعمال کا گلدستہ ہے ، اس کا مطالعہ کرنے سے ہمیں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ( محمد اشرف ، ماتلی ، ضلع بدین )   ( 5 ) میرا مشورہ یہ ہے کہ  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  میں سلسلہ  ” زیاراتِ مقاماتِ مقدسہ “  بھی شامل کیا جائے۔ ( رضوان احمد ، ڈیرہ غازی خان ، پنجاب )   ( 6 ) اَلحمدُلِلّٰہ  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  پڑھنے کا موقع ملا ، اس کے تمام سلسلے بہترین ہیں ، بالخصوص  ” بچوں کا ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  اچھا لگا یہ ہمارے بچّوں اور بچیوں کیلئے علمِ دین حاصل کرنے اور ان کا مطالعہ بڑھانے کا بہترین ذریعہ ہے ، میری کوشش ہے کہ جلد از جلد ماہنامہ کی سالانہ بکنگ کی سعادت حاصل کروں اور دوسرے اسلامی بھائیوں سے بھی بکنگ کرواؤں گا۔ ( دیدار حسین چاچڑ ، کنری ، عمر کوٹ )   ( 7 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  میں ہمیں بہت کچھ سیکھنےکو ملتا ہے ، جب  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  پڑھنے  لگتے ہیں تو دل چاہتا ہے کہ ایک ہی نشست میں پورا پڑھ لیں ، اَلحمدُلِلّٰہ ہمارے بچّے بھی بہت شوق سے پڑھتے ہیں۔ ( بنتِ امجد ، کراچی )   ( 8 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  پڑھ کر علم میں اضافہ ہوتا ہے ، اللہ پاک اور اس کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی محبت بڑھتی ہے ، اسلام کی بنیادی باتیں پتا چلتی ہیں ، دل کو سکون ملتا ہے ، نیکیوں میں وقت گزرتا ہے ، اس ماہنامہ سے زندگی کیسے گزاری جائے اس حوالے سے راہنمائی ملتی ہے۔  ( اُمِّ عمیر ، M.Aجناح روڈ ، کراچی )  ( 9 )  ” ماہنامہ فیضانِ مدینہ “  کی کیا بات ہے !  یہ بہت اچھا میگزین ہے اور دن بدن دلچسپ ہورہا ہے ، نگرانِ شوریٰ کا سلسلہ  ” فریاد “  بھی دلچسپ ہوتا ہے۔ ( اُمِّ معاویہ بنتِ نور محمد ، کراچی )


Share

Articles

Comments


Security Code