دل روشن کرنے کے لئے

وظائف

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2024ء

نیک رشتہ ملنے کےلئے

جن لڑکیوں کی شادی نہ ہوتی ہو یا منگنی ہو کر ٹوٹ جاتی ہو وہ نمازِ فجر کے بعد

یَا ذَاالْجَلَالِ وَالْاِکْرَام

312بارپڑھ کر اپنے لئے نیک رشتہ ملنے کی دعا کریں، اِنْ شآءَ اللہ جلد شادی ہو اور خاوَند بھی نیک ملے۔

(نوٹ:وظیفہ کے اوّل آخِر تین تین بار دُرُود شریف پڑھنا ہے)

کان کے درد سے نجات

یَا سَمِیْعُ

21 بار (اوّل آخر تین مرتبہ دُرُود شریف) پڑھ کر مریض کے دونوں کانوں میں پھونک مار دیجئے۔ اِن شآءَ اللہ کان کے درد سے چھٹکارا ملے گا۔ (مدّتِ علاج:تا حصولِ شفا)

شیطانی وَسوسوں سے بچنے کا عمل

یَامُقْسِطُ

شیطانی وسوسوں سے بچنے کے لئے 100بار پڑھنابہت مفید ہے۔

(نوٹ:وظیفہ کے اوّل آخِر تین تین بار دُرُود شریف پڑھنا ہے)

دِل روشن کرنے کے لئے

یَافَتَّاحُ

7 بار جو روزانہ (کسی بھی وقت دن میں ایک مرتبہ)پڑھا کرے گا اِنْ شآءَ اللہ اُس کادل روشن ہوگا۔

(نوٹ:وظیفہ کے اوّل آخِر تین تین بار دُرُود شریف پڑھنا ہے)


Share