پہاڑ جتنا قرض

بخار سے شفاء

جس کو بخار ہو سات بار یہ دُعا پڑھے : بِسْمِ اللّٰہِ الْکَبِیْرِ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ مِنْ شَرِّ عِرْقٍ نَّعَّارٍ وَّ مِنْ شَرِّ حَرِّ النَّارِ

اگر مریض خود نہ پڑھ سکے تو کوئی دوسرا نمازی آدمی سات بار پڑھ کر دَم کر دے یا پانی پر دَم کر کے پلا دے اِنْ شآءَ اللہ الکریم بخار اتر جائے گا۔ ایک مرتبہ میں بخار نہ اترے تو بار بار یہ عمل کریں۔ ( مستدرک للحاکم ، 5 / 592 ، حدیث : 8324-جنتی زیور ، ص 580 )

پہاڑ جتنا قرض

ایک مقروض سے مولیٰ علی شیرِ خدا رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں تمہیں چند کلمات نہ سکھاؤں جو رسولُ اللہ  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے مجھے سکھائے ہیں ، اگر تم پر جَبَلِ صِیر ( صِیر ایک پہاڑ کا نام ہے )  جتنا دین ( یعنی قرض )  ہوگا تو اللہ پاک تمہاری طرف سے ادا کردے گا ، تم یوں کہا کرو : اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔ ( ترمذی ، 5 / 329 ، حدیث : 3574 )

ہڈی جوڑنے کے لئے

تین دن تک سورۂ تَوبَہ کی آیت : 129اوّل آخِر دُرود شریف کے ساتھ ایک ایک بار پڑھ کر بار بار دَم کیجئے۔ اِنْ شآءَ اللہ ٹوٹی یا پھٹی ہوئی ہڈی جُڑ جائے گی۔   ( گھریلو علاج ، ص 84 )

خاوَند کو نیک نمازی بنانے کے لئے

خاوَند گھر میں لڑتا جھگڑتا رہتا ہو تو بیوی ہر بار بِسْمِ اللہ کے ساتھ گیارہ مرتبہ “ سُورۂ فاتِحَہ “ پڑھ کر پانی پر دَم کرے ، پھر اپنے خاوَند کو پلائے ، اِنْ شآءَ اللہ وہ نیکی کے راستے پر آجائے گا۔

نوٹ : شوہر بلکہ کسی کو بھی اس عمل کا پتا نہ چلے ورنہ غلط فہمی کے سبب پریشانی ہو سکتی ہے ، جب جب موقع ملے یہ عمل کر لیا جائے ، دَم کیا ہوا پانی کولر میں موجود پانی میں بھی ڈالا جا سکتا ہے ، بے شک خاوَند کے علاوہ اور افرادِ خانہ بھی اُس میں سے پئیں ، ضرورتاً دوسرا پانی کولر میں ڈالتے رہیں۔  ( رسالہ : بیمار عابد ، ص40بتغیر )


Share