اللہ کے پیارے

آؤ بچو حدیثِ رسول سنتے ہیں

اللہ کے پیارے

*مولانا محمد جاوید عطاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ نومبر 2022ء

اللہ پاک کے آخری نبی حضرت محمد مصطفےٰ صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا کہ اللہ پاک فرماتا ہے : مَنْ عَادٰی لِيْ وَلِیًّا فَقَدْ اٰذَنْتُہٗ بِالْحَرْبِ یعنی جس نے میرے کسی ولی سے دشمنی کی تو میں اس سے جنگ کا اعلان کرتا ہوں۔

( بخاری ، 4 / 248 ، حدیث : 6502 )

پیارے بچّو! ولی کا مطلب ہے دوست ، اللہ پاک کے پیارے ، پسندیدہ انسان کو بھی  ولی کہتے ہیں۔ ولی سے بغض اور دشمنی رکھنے والے سے اللہ پاک  ناراض ہوتا ہے۔

  اللہ پاک کے نیک بندوں  اور ولیوں کی زیارت کرنا ، ان کے پاس بیٹھنا اور  ان سے محبت کرنا ، دین و دنیا کے لئے بہت فائدہ مند ہے۔حضرت مکحول دمشقی رحمۃُ اللہ علیہ نے فرمایا : جو اللہ پاک کے ولی سے محبت کرتا ہے اللہ پاک اس سے محبت فرماتا ہے۔

 ( حلیۃ الاولیاء ، 5 / 204 )

ہم کو سارے اولیا سے پیار ہے

اِن شآءَ اللہ اپنا بیڑا پار ہے

اللہ پاک ہمیں غوثِ پاک شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃُ اللہ علیہ اور دوسرے اولیائے کرام سے سچی پکی محبت رکھنے، ان کی تعظیم کرنے اور دشمنی سے بچتے رہنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمِیْن بِجَاہِ النّبیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code