اچھوں کی صحبت میں رہئے

بچّوں کے لئے امیرِ اہلِ سنّت کی نصیحت

اچّھوں کی صحبت میں رہئے

* مولانااویس یامین عطّاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون2022ء

اچّھے بچّو!

 امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس قادری صاحب فرماتے ہیں :

اَلصُّحْبَۃُ مُؤَثِّرَۃٌ یعنی صحبت اَثر انداز ہوتی ہے۔ اچّھی صحبت بندے کو اچھا اور بُری صحبت بُرا بنا دیتی ہے۔

(ماں باپ لڑیں تو اولاد کیا کرے؟ ، ص14)

پیارے بچّو! کسی کے اچھا یا بُرا ہونے میں صحبت (یعنی دوستی وغیرہ) کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ اگر ہم اچھے دوستوں مثلاً نماز اور قراٰنِ پاک پڑھنے والے ، امّی ابّو اور بڑے بہن بھائیوں کی بات ماننے والے ، چھوٹے بہن بھائیوں کا خیال رکھنے والے ، آپ جناب سے بات کرنے والے ، لڑائی جھگڑا نہ کرنے والے اور سچ بولنے والے بچّوں کے ساتھ رہیں گے تو ہم بھی اچھے بن جائیں گے۔ اور اگر ہم ان باتوں پر عمل نہ کرنے والے بُرے دوستوں کے ساتھ رہیں گے تو ہم بھی بُرے بن جائیں گے۔ لہٰذا ہمیں اچّھے بچّوں کے ساتھ ہی رہنا چاہئے۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃُ المدینہ ، ماہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code