باتوں سے خوشبو آئے

بزرگانِ دین کے مبارک فرامین

*مولانا سید عمران اختر عطّاری مدنی

ما ہنامہ فیضانِ مدینہ دسمبر 2022

باتوں سے خوشبو آئے

اللہ والوں   کا عمل

ولیُّ اللہ کی اگر عزت میں اضافہ ہوتو اس کی عاجزی بڑھ جاتی ہے ، اگر مال میں اضافہ ہو تو اس کی سخاوت بڑھ جاتی ہے اور اگر عمر زیادہ ہو تو  ( عملِ آخرت کی )   کوششیں بڑھ جاتی ہیں۔

 ( ارشادِ احمد بن محمد بن ابی الورد رحمۃُ اللہ علیہ )   ( صفۃ الصفوۃ ، 2 / 257 )

رب کی رضا پر راضی رہئے

جو اپنے معاملے میں اللہ کے اختیار و مرضی پر حسنِ اعتماد رکھتاہے ، اللہ اس کے لئے جو حالت پسند فرمالے  وہ اس حالت کے علاوہ کسی دوسرے حال کی تمنا نہیں کرتا۔

 ( ارشادِ امام حسن رضی اللہ عنہ ) ( مجموعۃ رسائل الامام الغزالی ، ص 154 )

دو رُخی کا انجام رُسوائی ہے

جو اخلاص کی باتیں کرے مگر خود اخلاص  سے کام نہ لے تو اللہ پاک اسے رشتے داروں اور دوستوں کے درمیان بےنقاب ہونے کی آزمائش سے دوچار فرمادیتا ہے۔

 ( ارشادِ حضرت ابراہیم بن شیبان رحمۃُ اللہ علیہ ) ( طبقات الاولیاء ، ص 22 )

احمد رضا کا تازہ گلستاں ہے آج بھی

جاہل اپنی طرف سےوعظ نہ کرے

جاہِل اُردُو خواں اگر اپنی طرف سے کچھ نہ کہے بلکہ عالِم کی تصنیف پڑھ کر سنائے تو اِس میں حَرَج نہیں کہ اِس وَقت وہ جاہِل سفیرِ مَحْض  ( یعنی محض پہنچانے والا ) ہے اورحقیقۃًوَعظ اُس عالِم کاہے جس کی کتاب پڑھی جائے۔  ( فتاویٰ رضویہ ، 23 / 409 )

عقیدے کی خرابی سخت تر ہے

بدمذہب اگرچہ کیسا ہی نمازی ہو اللہ پاک کے نزدیک سنی بے نماز سے بدرجہا بُرا ہے کہ فسقِ عقیدہ ، فسقِ عمل سے سخت تر ہے۔ ( فتاویٰ رضویہ ، 5 / 109 )

علم سند سے زیادہ اہم ہے

سند کوئی چیز نہیں بُہتیرے سَنَد یافتہ مَحض بے بَہرہ ( یعنی علْمِ دین سے خالی )  ہوتے ہیں اور جنہوں نے سند نہ لی اِن کی شاگردی کی لیاقت بھی اُن سَنَد یافتوں میں نہیں ہوتی ، عِلْم ہونا چاہئے۔ ( فتاوٰی رضویہ ، 23 / 683 )

عطّار کا چمن ، کتنا پیار چمن

خُفیہ تدبیر سے بے خوف نہ ہو

مبلغ کو چاہئے کہ دعوتِ اسلامی میں آنے سے پہلے کی جانے والی عزت اوراَب ملنے والی کثیرعزت کو یادکرکے ڈرتا رہے کہ کہیں میری نیکی کا اجر دنیا میں ہی نہ دے دیا گیا ہو۔ ( 19محرم الحرام1441ھ ، 19ستمبر 2019ءبتغیر )  

اچھا دوست

اچھا دوست وہ ہے جس کو دیکھ کر خدا یاد آئے۔  ( 1رمضان 1443ھ ، 2اپریل ، 2022ء )

ہرحال میں مزاج و اخلاق پر قابو رکھئے

مرض ہویا قرض بس اپنے موڈ میں حرج نہیں آنا چاہئے۔  ( یعنی   انسان کو بداخلاق نہیں ہونا چاہئے۔ )  

 ( خصوصی مدنی مذاکرہ ، 5شوال المکرم 1443 )

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ما ہنامہ فیضانِ مدینہ کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code