دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

اے دعوتِ اسلامی تِری دھوم مچی ہے

دعوتِ اسلامی کی مدنی خبریں

*مولانا عمر فیاض عطّاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری2024 ء


مختلف شخصیات کی فیضانِ مدینہ آمد

 * 3نومبر2023ء کو فیضانِ مدینہ کراچی میں الشیخ عبداللہ الشحری الشافعی (مشیر امور حج ، عمان) ، سمیع عبداللہ سالم الخنجاری (ایمبیسیڈر آف عمان) اور دیگر کی آمد ہوئی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی عبدالحبیب عطّاری نے انہیں مختلف شعبہ جات کا وِزِٹ کروایا اور تعارف پیش کیا۔

 * 15نومبر 2023ء کو ایک مائیکرو فنانس بینک کے C.E.O محمد عیسیٰ الطاہری نے اپنے وفد کے ساتھ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔ اراکینِ شوریٰ مولانا حاجی عبد الحبیب عطّاری اور حاجی سیّد ابراہیم عطّاری نے انہیں خوش آمدید کہا اور فیضانِ مدینہ میں قائم آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ ، اسلامک ریسرچ سینٹر ، عربی ڈیپارٹمنٹ اور دیگر شعبہ جات کا وزٹ کروایا۔

 * 21نومبر2023ء کو پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد نے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا دورہ کیا۔ سرفراز احمد نے فیضانِ مدینہ میں نگرانِ شوریٰ مولانا حاجی محمد عمران عطّاری مُدَّظِلُّہُ العالی سے ملاقات کی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔

کشمیر میں مسجد و مدارس اور مختلف Projects کا افتتاح

رکنِ شوریٰ مولانا حاجی اسد عطّاری مدنی کی خصوصی شرکت

دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام 18 نومبر 2023ء کو گوئی ضلع کوٹلی کشمیر میں افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی علمائے کرام ، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات ، کثیر تعداد میں عاشقانِ رسول اور ذِمّہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطّاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شُرکا کو دعوتِ اسلامی کےدینی ماحول سے وابستہ ہونے کا ذہن دیا۔ بیان کے بعد اسی مقام پر رکنِ شوریٰ نے مقامی لوگوں کے ہمراہ جامع مسجد فیضانِ آخری نبی محمدِ عربی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، جامعۃُ المدینہ بوائز فیضانِ خَتْمِ رُسُل صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ، جامعۃُ المدینہ گرلز سیدۂ کائنات  رضی اللہ عنہا ، مدرسۃ ُالمدینہ بوائز فیضانِ مشکل کُشا رضی اللہ عنہ ، فیضانِ مدینہ لائبریری اور پانی کی سبیل فیضانِ حسنین کریمین  رضی اللہ عنہما کا افتتاح کیا۔

قصور میں ”  کسان اجتماع “ کا انعقاد

متأثرہ کسانوں میں 1200 کھاد کی بوریاں تقسیم کی گئیں

کچھ ماہ قبل دریائے ستلج کے سیلاب سے قصور اور اس کے  اطراف کے کئی علاقے متأثر ہوگئے تھے ، جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو نقل مکانی کرنی پڑی تھی۔ سیلاب کے باعث جہاں رہائشی گھروں کو نقصان پہنچا وہیں کئی ایکڑپر کھڑی فصلیں بھی تباہ ہوگئی تھیں۔ کسانوں کے ساتھ ہمدردی کرنےکے لئے دعوتِ اسلامی کے ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ FGRFکے زیرِ اہتمام 16 نومبر 2023ء کو ڈگری کالج گراؤنڈ قصور میں کسان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں سیلاب سے متأثرہ کسانوں ، مقامی زمینداروں ، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور پولیس افسران سمیت دیگر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ اجتماع میں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطّاری اور نگرانِ ویلز یوکے حاجی سید فضیل رضا عطّاری نے بیانات فرمائے۔ بیان کے بعد متأثرہ کسانوں میں 1200کھاد کی بوریاں تقسیم کی گئیں۔

مطالعہ کارکردگی : ہفتہ وار رسائل (نومبر2023ء)

شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ یا آپ کے خلیفہ حضرت مولانا عبیدرضا عطّاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ہر ہفتے ایک مدنی رسالہ پڑھنے/سننے کی ترغیب دلاتے اور پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازتے ہیں ، نومبر 2023ء میں جن رسائل کے پڑھنے/سننے کی ترغیب دی گئی ، ان کے نام اور کارکردگی ملاحظہ کیجئے : (1)دینی ماحول سے روکنے کا نُقصان : 26لاکھ7 ہزار 431 (2)فیضانِ جُمَادَی الْاُوْلیٰ و جُمَادَی الْاُخْریٰ : 27 لاکھ54ہزار34 (3)103سُنّتیں اور آداب : 29لاکھ 78ہزار 61 (4)امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کے 121اِرشادات : 29 لاکھ 7ہزار52۔

دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کی مزید جھلکیاں

 * 9 تا 11 نومبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کا تاجر اجتماع ہوا جس میں کراچی ، لاہور اور اسلام آباد سمیت پاکستان بھر سے کم و بیش 800 تاجر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ * 12 تا 14نومبر 2023ء کو عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر سے جامعاتُ المدینہ کے اساتذۂ کرام اور ناظمین سمیت متعلقہ ذمہ داران شریک ہوئے جن کی تعداد کم و بیش تین ہزار تھی۔ * 19تا21 نومبر 2023ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں شعبہ ائمۂ مساجد پاکستان کے تحت تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا جس میں پاکستان بھر سے کم و بیش 1500ائمۂ کرام اور ذمہ داران شریک ہوئے۔ * 21 تا 23 نومبر 2023ء عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں تین دن کا سنتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں پاکستان بھر میں مدنی کورسز کروانے والے معلمین اور متعلقہ شعبے کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ فیضان مدینہ کراچی میں ہونے والے ان اجتماعات میں امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ ، جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت مولانا حاجی عبید رضا عطّاری ، شیخ الحدیث والتفسیر مفتی محمد قاسم عطّاری ، نگرانِ شوریٰ اور دیگر ذمہ داران نے بیانات فرمائے۔ * 22نومبر2023ء کو قذافی اسٹیڈ یم دیوانِ خاص آڈیٹوریم لاہور میں ” Youth Talksسیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف یونیورسیٹیزاور کالجز کے 500 سے زائد اسٹوڈنٹس اور پروفیشنلز نے شرکت کی۔ نگرانِ مجلس شعبہ پروفیشنلز فورم محمد ثوبان عطّاری نے ” Importance of Choices in Life “ پر بیان فرمایا۔ * ماہِ نومبر میں دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے تحت بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے کامرس ڈیپارٹمنٹ ، نشاط گروپ آف کالجز ملتان ، ٹنڈو جام یونیورسٹی سندھ کے ایگریکلچر ہال ، N.E.D یونیورسٹی کراچی اور کامسیٹس یونیورسٹی وِہاڑی کیمپس سمیت کئی یونیورسٹیز اور کالجز میں اجتماعات منعقد ہوئے۔ * دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃُ المدینہ بوائز کے زیرِ اہتمام 19نومبر 2023ء کو مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پونچھ عباس پور کشمیر میں تقسیمِ اَسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ رکنِ شوریٰ مولانا حاجی محمد اسد عطّاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیااور شُرَکا کو علمِ دین حاصل کرنے کی ترغیب دلائی۔ بیان کے بعد رکنِ شوریٰ نے مدرسۃُ المدینہ بوائز سے قراٰنِ پاک ناظرہ مکمل کرنے والے 20 اور حفظ مکمل کرنے والے 11 بچوں میں اَسناد تقسیم کیں۔ * دعوتِ اسلامی کے شعبۂ تعلیم کے تحت 18نومبر 2023ء کو قذافی چوک ، ملتان کے ” بیت العلم “ اسکول میں ٹیچرز اور اسٹوڈنٹس کے لئے ایک ٹریننگ سیشن ہوا جس میں رکنِ شوریٰ مولانا حاجی ابوماجد محمد شاہد عطّاری مدنی نے اسٹوڈنٹس کی تربیت کی۔ * دعوتِ اسلامی نے انگلینڈ کے علاقے Dewsbury میں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا افتتاح کردیا ہے۔اس سلسلے میں مقامی عاشقانِ رسول کے لئے افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرا بیان کیا۔ * شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے نومبر2023ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کے شعبہ ” پیغاماتِ عطّاؔر “ کے ذریعے تقریباً 2948 پیغامات جاری فرمائے جن میں 546 تعزیت کے ، 2206 عیادت کے جبکہ 196 دیگر پیغامات تھے۔

دعوتِ اسلامی کی تازہ ترین اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے

https : //news.dawateislami.net/


ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* فارغ التحصیل جامعۃ المدینہ ، ذمہ دار شعبہ دعوتِ اسلامی کے شب وروز کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code