جمعہ کے فضائل ، گناہوں کے 5 دنیوی نقصانات ، جادو کے بارے میں معلومات امیر اہلسنت سے تلاوتِ قرآن کے بارے میں سوال و جواب

مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم

ماہنامہ فیضان مدینہ نومبر2023ء

شیخ ِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اگست 2023ء میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے/سننے کی ترغیب دلائی اور  پڑھنے/سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا: (1)یاربَّ الْمصطفےٰ! جو کوئی 25صَفحات کا رِسالہ ”جُمعہ کے فضائل“ پڑھ یا سُن لے اُسے جمعہ کے مبارک دن کے صدقے اپنی رحمتوں سے مالا مال فرما اور اُس کی بے حساب مغفِرت فرما، اٰمین (2)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ”گناہوں کے 5دُنْیوی نقصانات“ پڑھ یا سُن لے اُسے ہمیشہ اچّھائیاں کرنے اور بُرائیوں سے بچنے کی توفیق دے اور قیامت میں سب سے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی شَفاعَت نصیب فرما،اٰمین (3)یاربَّ الْمصطفےٰ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ”جادو کے بارے میں معلومات“ پڑھ یا سُن لے اُسے اور اُس کے سارے خاندان کو جادو، شریر جِنّات کے اثرات اور نظرِ بد سے محفوظ فرما اور اُس کی سارے خاندان سمیت بےحساب مغفِرت فرما،اٰمِیْن۔

خلیفۂ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے اگست2023ء میں درج ذیل مَدَنی رسالہ پڑھنے/ سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے/ سننے والوں کو دُعا سے نوازا:(4)یااللہ پاک! جو کوئی14صفحات کا رِسالہ امیرِ اہلِ سنّت سے تلاوتِ قراٰن کے بارے میں سوال جوابپڑھ یا سُن لے اُسے قراٰنِ کریم کی تلاوت کرنے اور اُس پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اُس کی بے حساب مغفِرت فرما۔اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

رِسالہ پڑھنے/سننے والے اسلامی بھائی اسلامی بہنیں کل تعداد

جُمعہ کے فضائل 17لاکھ14ہزار51 9لاکھ50ہزار955 26لاکھ65ہزار6

گناہوں کے 5دُنْیوی نقصانات 19لاکھ68ہزار521 9لاکھ29ہزار780 28لاکھ98ہزار301

جادو کے بارے میں معلومات 20لاکھ20ہزار178 9لاکھ44ہزار574 29لاکھ64ہزار752

امیرِ اہلِ سنّت سے تلاوتِ قراٰن کے

بارے میں سوال جواب 19لاکھ80ہزار87 9لاکھ13ہزار81 28لاکھ93ہزار168


Share

Articles

Comments


Security Code