مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر2021
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے محرمُ الحرام اور صفرُالمظفر1443ھ میں درج ذیل مَدَنی رسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا :
(1)یااللہ پاک! جو کوئی رِسالہ “ دعوتِ اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات “ کے 51صفحات پڑھ یا سُن لے اُسے دینِ اسلام کی خدمت کا سچّا دَرد دے اور اُس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن
(2)یاربَّ الْمصطَفےٰ! جو کوئی17صَفْحات کا رِسالہ “ نوجوان کی توبہ “ پڑھ یا سُن لے ، اُسے اپنا اور اپنے پیارے پیارے آخِری نبی کا فرماں بردار بنا کر بےحساب مغفِرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن
(3)یاربَّ المصطفےٰ! جو کوئی17صفحات کا رِسالہ “ بابا جی اور گھر کے جھگڑے “ پڑھ یا سُن لے اُسے ایمان و عافیت کے ساتھ سبز سبز گنبد کے زیرِ سایہ جلوۂ محبوب میں شہادت عطا فرما۔ اٰمِیْن
(4)جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطّاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے بچّوں کے بارے میں سوالات “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یااللہ کریم! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ “ امیرِ اہلِ سنّت سے بچّوں کے بارے میں سوالات “ پڑھ یا سُن لے اُسے دین و دنیا کی برکات سے مالا مال فرماکر دینی مسائل پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرما اور اسے بےحساب بخش دے۔ اٰمِیْن بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
|
رِسالہ |
پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی |
اسلامی بہنیں |
کل تعداد |
|
دعوتِ اسلامی کے بارے میں دلچسپ معلومات |
22لاکھ 97ہزار292 |
8لاکھ57ہزار130 |
31لاکھ54ہزار422 |
|
نوجوان کی توبہ |
24لاکھ14ہزار844 |
8لاکھ1ہزار295 |
32لاکھ16ہزار139 |
|
بابا جی اور گھر کے جھگڑے |
20لاکھ94ہزار468 |
9لاکھ10ہزار716 |
30لاکھ5ہزار184 |
|
امیرِ اہلِ سنّت سے بچّوں کے بارے میں سوالات |
23لاکھ70ہزار881 |
8لاکھ88ہزار298 |
32لاکھ59ہزار179 |





Comments