مدنی رسائل کے مطالعہ کی دھوم
ماہنامہ فیضانِ مدینہ جنوری2023ء
شیخ ِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے صفرالمظفر 1444ھ میں درج ذیل مَدَنی رَسائل پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی اور پڑھنے / سننے والوں کو دُعاؤں سے نوازا : ( 1 ) یاربَّ المصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 21 صفحات کا رِسالہ ” خوفِ خدا میں رونے کی فضیلت “ پڑھ یا سُن لے اُس کو اپنے خوف سے اخلاص کے ساتھ رونے کی توفیق عطا فرما اور اُسے بےحساب بخش دے۔اٰمین ( 2 ) یاربَّ المصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 17صفحات کا رِسالہ ” نماز سے مدد کی تین حِکایات “ پڑھ یا سُن لے اُس کا دل نماز میں لگا دے اور اُس کو بے حساب بخش دے۔اٰمین ( 3 ) یاربَّ المصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 14صفحات کا رِسالہ ” مدینے کی برکتیں “ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے پیارے پیارے سب سے آخِری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی سنّتوں کا پابند بنا اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰمین ( 4 ) جانشینِ امیرِ اہلِ سنّت حضرت مولانا عبیدرضا عطاری مدنی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کے163 ارشادات “ پڑھنے / سننے والوں کو یہ دُعا دی : یاربَّ المصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم ! جو کوئی 17 صفحات کا رِسالہ ” امیرِ اہلِ سنّت کے 163 ارشادات “ پڑھ یا سُن لے اُسے سچا عاشقِ رسول بنا اور دین کی خدمت کا خوب جذبہ عطا فرما۔اٰمین بِجاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
| 
   رِسالہ  | 
  
   پڑھنے / سننے والے اسلامی بھائی  | 
  
   اسلامی بہنیں  | 
  
   کل تعداد  | 
 
| 
   خوفِ خدا میں رونے کی فضیلت  | 
  
   16لاکھ25ہزار767  | 
  
   9لاکھ14ہزار52  | 
  
   25لاکھ39ہزار819  | 
 
| 
   نماز سے مدد کی تین حکایات  | 
  
   16لاکھ47ہزار9  | 
  
   8لاکھ18ہزار342  | 
  
   24لاکھ65ہزار351  | 
 
| 
   مدینے کی برکتیں  | 
  
   17لاکھ25ہزار429  | 
  
   9لاکھ12ہزار707  | 
  
   26لاکھ38ہزار136  | 
 
| 
   امیرِ اہلِ سنّت کے163ارشادات  | 
  
   16لاکھ74ہزار384  | 
  
   9لاکھ80ہزار164  | 
  
   26لاکھ54ہزار548  | 
 
					
				
					
	
																															
																															
																															
																															
																															
																															
																															
																															
																															
																															
																															
																															



Comments