حمدو نعت

ماہنامہ فیضان مدینہ دسمبر2021

نعت

رنگِ چمن پسند نہ پھولوں کی بُو پسند

صحرائے طیبہ ہے دلِ بُلبُل کو تُو پسند

اپنا عزیز وہ ہے جسے تو عزیز ہے

ہم کو ہے وہ پسند جسے آئے تو پسند

مایوس ہو کے سب سے میں آیا ہوں تیرے پاس

اے جان کر لے ٹُوٹے ہوئے دل کو تو پسند

قُلْ کہہ کر اپنی بات بھی لب سے تِرے سُنی

اللہ کو ہے اتنی تری گفتگو پسند

ان کے گناہگار کی اُمیدِ عَفْو کو

پہلے کرے گی آیتِ لَاتَقْنَطُوْا پسند

طیبہ میں سَر جھکاتے ہیں خاکِ نیاز پر

کونین کے بڑے سے بڑے آبرو پسند

ہے خواہشِ وصالِ درِ یار اے حسنؔ

آئے نہ کیوں اَثر کو مری آرزو پسند

ذوقِ نعت ، ص126

از برادرِ اعلیٰ حضرت مولانا حسن رضا خان  رحمۃ اللہ علیہ

مشکل الفاظ کے معانی :  قُلْ : اے محبوب !آپ فرمادیں۔ عَفْو : معافی۔ لَاتَقْنَطُوْا : اللہ پاک کے اس فرمان کی طرف اشارہ ہے : )لَا تَقْنَطُوْا مِنْ رَّحْمَةِ اللّٰهِؕ- ) ترجَمۂ کنزُالایمان : اللہ کی رحمت سے نااُمید نہ ہو(پ24 ، الزمر : 53)  (اس آیت کی مزید وضاحت کے لئے یہاں کلک کریں)  ۔ اَثر : تاثیر۔


Share

Articles

Comments


Security Code