مدنی ستارے

ماہنامہ فروری2022

مَدَنی ستارے

اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ فیضان مدینہ (سمندری ) “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے محمد عامر عطاری بن اللہ  رکھا کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلحمدُ لِلّٰہ! 1سال میں قراٰنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت پائی ، فرض نمازیں ، تہجد اور اشراق چاشت کے ساتھ ساتھ حصولِ علم کی خاطر 56 سے زائد کتب و رسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں۔ 3سال سے مدنی مذاکرہ سننے اور گھر میں درس دینے کا معمو ل بھی ہے۔ مستقبل میں درسِ نظامی (عالم کورس ) کرنے کے بعد تدریس کرنے کا ذہن بھی رکھتے ہیں۔

ان کے استاذِ محترم ان کے بارے میں تأثرات دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ما شآءَ اللہ!یہ بچّہ بہت قابل ، فرمانبردار اورنمازوں کا پابند ہے۔ اللہ پاک باعمل عالمِ دین ، مخلص مبلغ بنائے۔


Share

Articles

Comments


Security Code