مَدَنی ستارے

مَدَنی ستارے

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2022ء

اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ ناظم آباد(لاہور ) “  میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں 13 سالہ محمد انس بن محمد نوید کے تعلیمی و اخلاقی کارنامے ذیل میں دئیے گئے ہیں ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلحمدُ لِلّٰہ! 1 ماہ میں ناظرہ قراٰن مکمل کیا اور  9 ماہ 18 دن میں حفظِ قراٰن مکمل کرنے کی سعادت پائی ، اس چھوٹی سی عمر میں بھی 1سال سے نمازِ پنجگانہ کے علاوہ  تہجد اشراق چاشت کی ادائیگی بھی کر رہے ہیں ، مزید یہ کہ  17 سے زائد کتب و رسائل کا مطالعہ کر لیا ہے اور امیر ِاہلِ سنّت کی جانب سے ملنے والے ہفتہ وار رسائل میں سے 50 کا مطالعہ کرچکے ہیں۔ اور مزید علمِ دین سے روشناس ہونے کے لئے درسِ نظامی ( عالم کورس ) میں داخلہ لے لیا ہے ، اور تخصص فی الفقہ ( مفتی کورس ) کرنے کے خواہش مند بھی ہیں ۔

 ان کے استاذِ محترم ان کے بارے میں تأثرات دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ما شآءَ اللہ! ذہین ، سنجیدہ ، باادب ، نماز کی پابندی کرنے اور کرو انے والا اور کئی نیک اعمال کا عامل  بھی ہے ۔


Share

Articles

Comments


Security Code