مدنی ستارے

ماہنامہ نومبر 2021

مَدَنی ستارے

اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کےمدارسُ المدینہ میں بچّوں کی تعلیمی کارکردگی کے ساتھ ساتھ ان کی اَخلاقی تربیت پربھی خاصی توجّہ دی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ مدارسُ المدینہ کے ہونہار بچّے اچّھے اَخلاق سے مُزَیّن ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی میدان میں بھی غیر معمولی کارنامے سرانجام دیتے رہتے ہیں ، “ مدرسۃُ المدینہ فیضانِ مشتاق (لاہور) “ میں بھی کئی ہونہار مَدَنی ستارے جگمگاتے ہیں ، جن میں سے13 سالہ محمد شکیل عطّاری بن محمد عمران کی تعلیمی و اخلاقی کارکردگی ذیل میں دی گئی ہے ، ملاحظہ فرمائیے :

اَلحمدُ لِلّٰہ!1ماہ 22 دن میں ناظرہ قراٰن مکمل کیا اور بہت کم مدت 9ماہ 27 دن میں حفظِ قراٰن مکمل کرنے کی سعادت پائی۔ 1سال سے نمازِ پنجگانہ ، تہجد اور اشراق چاشت کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ حصولِ علم کے لئے امیرِ اہلِ سنّت علّامہ محمد الیاس عطّار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اور المدینۃُ العلمیہ (اسلامک ریسرچ سینٹر) کی 20 سے زائد کُتب و رَسائل کا مطالعہ کر چکے ہیں۔ درسِ نظامی (عالم کورس ) ، تَخَصُّص فِی الْفِقہ (مفتی کورس ) اور دعوتِ اسلامی کے مدنی کام کرنے کے خواہش مند بھی ہیں۔

ان کے استاذِ محترم ان کے بارے میں تأثرات دیتے ہوئے فرماتے ہیں : ما شآءَ اللہ!جب سے دیکھا محنت کرتے دیکھا ہے ، چھٹیوں سے دور ، بھر پور لگن اور مستقل مزاجی سے اپنی تعلیم میں مصروف رہنے والے ہیں۔ ان کی تربیت میں ان کے والدین کا کردار بھی سرِ فہرست ہے۔


Share

Articles

Comments


Security Code