بچوں میں تخلیقی صلاحیت  پیدا کرنے کے طریقے

ماں باپ کے نام

بچوں میں تخلیقی صلاحیت پیداکرنے کے طریقے

*مولانا ظہوراحمددانش عطّاری مدنی

ماہنامہ فیضانِ مدینہ فروری 2025

 اولاد انسان کابہترین سرمایہ ہے۔ یہ اس کی امیدوں اور خواہشوں کا سب سے بڑ ا مرکز بھی ہے۔ ہم میں سے کون ہے جو اپنی اولاد کے برے مستقبل کا تصور بھی کرسکے۔ لیکن اولاد کا اچھا مستقبل صرف خواہشوں اور تمناؤں کے سہارے وجود پذیر نہیں ہو سکتا۔ اس کے لئے ایک واضح لائحہ عمل کی ضرورت ہے۔ان ننھے بچوں کو باصلاحیت بنانے اور تخلیقی ذہن فراہم کرنے کیلئے ہم آپ سے کچھ Tips شیئر کریں گے جو آپ کے لئے تربیتِ اولاد اور انہیں creative mind بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

بچوں کو مٹیریل فراہم کریں

Provide Materials to children

اپنے بچوں کو ایسا مٹیریل فراہم کریں۔جیسے بلاکس، اسی طرح ایسے کھلونے جنہیں توڑ جوڑ کر بچے کوئی تخلیقی کام کرسکیں۔ انہیں نقشے (Maps) لاکر دیں۔ مختلف امیجز کو جوڑنے کے لئے ٹکڑوں میں مٹیریل لاکر دیں جنہیں وہ جوڑ کر ایک مکمل پکچر بناسکیں ایسے ہی دیگر کام بچوں کی تخلیقی صلاحیت کو پروان چڑھاسکتے ہیں۔

تخیلاتی کھیل کی حوصلہ افزائی کریں

Encourage Imaginative Play

 بچوں کے لئے تخیلاتی کھیل میں مشغول ہونے کے مواقع پیدا کریں۔جیسے مقدس مقامات، اہم تاریخی مقامات، اہم تاریخی چیزوں کے ماڈل بنانے کے حوالے سے کھیل ہی کھیل میں جیسے بیٹیوں کی دلچسپی کپڑوں کی سلائی برتنوں میں، جبکہ بیٹوں کی تیر بنانا،بلڈنگ بنانا،جہاز بنانا وغیرہ۔ تو انہیں ایسے کھیل کھیلنے کے مواقع فراہم کریں۔

مختلف سوچ کی حمایت کریں

Support Divergent Thinking

بچوں کی حوصلہ افزائی کریں کہ وہ مسائل کے متعدد حل پیش کریں اور مختلف نقطہ نظر کو تلاش کریں۔ صرف ”درست“ جواب تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرنے سے گریز کریں۔ بلکہ انہیں سوچنے کے کھلے مواقع فراہم کریں۔ ورنہ وہ تخلیقی سوچ سے محرومی والی سوچ میں پڑجائیں گے۔

انہیں آرٹ سے روشناس کروائیں

Expose Them to the Arts

 بچوں کو عجائب گھروں، آرٹ گیلریوں اور لیبز وغیرہ میں لے جائیں۔اس سے ان کے نقطۂ نظر میں وسعت آئے گی۔

کھیل کے لئے وقت فراہم کریں

Allocate Time for Play

بچوں کو کھیل کے لئے وقت دیں جہاں وہ اپنی دلچسپیاں ظاہر کرسکیں اس سے انہیں آزادی اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔جہاں وہ اپنا پوشیدہ پوٹینشل بھرپور انداز میں منواسکتے ہیں۔

کھلے سوالات پوچھیں

Ask Open-Ended Questions

ہاں یا نہ میں سوال پوچھنے کے بجائے، کھلے سوالات پوچھیں جو تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر، ”آپ کے خیال میں کیا ہوگا اگر...؟“ یا ”آپ اس مسئلے کو کیسے حل کریں گے؟“ اس سے بچے میں ہمہ جہت سوچنے کی صلاحیت پیداہوگی۔

تجربہ کرنے کی حوصلہ افزائی کریں

Encourage Experimentation

بچوں کو ایسے مواقع فراہم کریں جہاں وہ رسک لینا اور رسک کو ہینڈل کرنا سیکھ سکیں۔ ان کے اندر خوف ڈرختم ہو۔نئی چیزوں کو آزمانے میں آسانی محسوس کریں۔ انہیں ناکامی کے خوف کے بغیر مختلف نظریات اور طریقوں کے ساتھ تجربہ کرنے کی ترغیب دیں۔

کہانیاں پڑھیں اور سنائیں

Read and Tell Stories

ایک ساتھ کتابیں پڑھیں اور بچوں کو اپنی کہانیاں خود بنانے کی ترغیب دیں۔ اس سے ان کی تخیل اور کہانی سنانے کی مہارت کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

تخلیقی اظہار کے مواقع فراہم کریں

Provide Opportunities for Creative Expression

بچوں کوتلاوت، نعت، تقریر، تحریر جیسے مواقع فراہم کریں۔ جہاں وہ پوری انرجی کے ساتھ اپنے فن اور اپنی قابلیت کا اظہار کرسکیں۔ہربات پر روک ٹوک اور ہر مرتبہ جیت جانے کا وہم ان کے دماغ میں مت پالیں۔ بلکہ انہیں کچھ کہنے اور کرنے کے مواقع فراہم کریں۔

تخلیقی صلاحیتوں کا جشن منائیں

 Skills Celebrate Creativity

بچوں کی تخلیقی کوششوں اور کامیابیوں کو پہچانیں اور ان کے ساتھ مل کر خوشی کا اظہار کریں۔ اس سے ان کے اعتماد کو بڑھانے میں مدد ملتی ہے اور وہ اپنی تخلیقی دلچسپیوں کی تلاش جاری رکھتے ہیں۔

یاد رکھیں کہ ہر بچہ منفرد ہوتا ہے، اس لئے تخلیقی صلاحیتوں کو پھلنے پھولنے کے لئے مختلف قسم کے تجربات اور مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔ امید ہے کہ یہ مضمون آپ کے لئے ایک اچھی معلومات کا ذریعہ ثابت ہوا ہوگا۔

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

* مدنی چینل فیضانِ مدینہ کراچی


Share