طویل قیام اور لمبے سجدوں کی فضلیت

تعزیت و عیادت

ماہنامہ فیضانِ مدینہ اکتوبر 2023ء

طویل قیام اورلمبےسجدوں کی فضیلت

مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ” شرحُ الصُّدور  ( اُردو )  “ صفحہ نمبر 323 پر ہے : حضرت سلمان فارسی  رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : مجھے ایک اَہلِ کتاب نے بتایا کہ حضرت سیِّدُنا عیسٰی رُوْحُ اللہ علیٰ نَبِیِّنَا و علیہ الصّلوٰۃُ والسّلام نے ارشاد فرمایا : نماز مىں زىادہ دىر قىام کرنے سے پُل صراط پر اور لمبے سجدوں کی بدولت عذابِ قبر سے اَمن نصىب ہوگا۔

مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ” بہارِ شریعت “ جلد اوّل ، صفحہ نمبر 667 پر ہے : نماز میں قِیام طویل ہونا کثرتِ رکعات سے افضل ہے یعنی جب کہ کسی وقت معین تک نماز پڑھنا چاہے مثلاً دو رکعت میں اتنا وقت صرف کر دینا چار رکعت پڑھنے سے افضل ہے۔

بہترین بندہ

حضرت مُطَرِّف بن عبداللہ رحمۃُ اللہ علیہ ارشاد فرماتے ہیں : بہترین بندہ وہ ہےجو بہت زیادہ صبر و شکر والا ہو کہ جب اسے کچھ ملے تو شکر کرے اور مصیبت آئے تو صبر کرے۔ ( الزھد لاحمد ، ص253 )

پیغاماتِ عطّار : شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے Video اور Audio پیغامات کے ذریعے دُکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے جولائی 2023ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ  ( اسلامک ریسرچ سینٹر )  کے شعبہ ” پیغاماتِ عطّاؔر “ کے ذریعے تقریباً 2954 پیغامات جاری فرمائے جن میں 454 تعزیت کے ، 2327 عیادت کے جبکہ 173 دیگر پیغامات تھے۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مرحومین کے سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی جبکہ بیماروں کے لئے دعائے صحت و  عافیت فرمائی۔

جن مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اُن میں سے 5 کے نام یہ ہیں :

 ( 1 )  ( نائب ناظمُ الاُمور جامعہ مدینۃُ العلم گوجرانوالہ )  حضرت مولانا حماد خالد نقشبندی کیلانی رضوی صاحب  ( تاریخ وفات : 14ذُوالحج شریف 1444ھ مطابق 3جولائی 2023ء ، گوجرانوالہ پنجاب )   ( 2 ) حضرت مولانا محمد امین مصباحی صاحب کے ابو جان حاجی علاء الدّین خان  ( تاریخ وفات : 15ذوالحج شریف 1444ھ مطابق 4جولائی 2023ء ، مکہ مکرمہ )   ( 3 ) حضرت مولانا محمد قاسم نقشبندی صاحب کے ابوجان فقیر صوفی عبدالمنان  ( تاریخ وفات : 18ذوالحج شریف 1444ھ مطابق 7جولائی 2023ء ، مانسہرہ ، خیبر پختونخواہ )   ( 4 ) حضرت پیر سیّد منظور حسین شاہ  صاحب بخاری  ( تاریخ وفات : 21ذوالحج شریف 1444ھ مطابق 10جولائی 2023ء ، تحصیل خان پور ، پنجاب )   ( 5 ) قاری محمد اشرف سعیدی کے ابوجان حافظ عبدالغفور  ( تاریخ وفات : 22ذوالحج شریف 1444ھ مطابق 11جولائی 2023ء ، خان گڑھ ، پنجاب )

جن کی عیادت کی اُن میں سے 7کے نام یہ ہیں :

 ( 1 ) مولانا عبدالرحمٰن اَزہری شافعی  ( پرنسپل جامعۃُ المدینہ ، کینیا )   ( 2 ) عالمِ دین مولانا شیخ علی صاحب ( چین )  ( 3 ) حضرت صوفی افتخار حسین  ( خلیفۂ مجاز دربارِ عالیہ موہری شریف ، کھاریاں ، پنجاب )   ( 4 ) علّامہ مولانا نور محمد صاحب  ( مدرس جامعۃ المدینہ بورے والا ، پنجاب )   ( 5 ) شیخُ الحدیث حضرت مولانا یعقوب ہزاروی صاحب  ( اسلام آباد )  ( 6 ) سجادہ نشین درگاہ گاجَیْلَو شریف چُھٹَّن شاہ جیلانی ( ٹنڈو اِلٰہ یار ، سندھ )   ( 7 ) سیّد منور شاہ صاحب  ( DIGسکھر ، سندھ ) ۔


Share

Articles

Comments


Security Code