زادِ سفر ضروری ہے، عنقریب بھلائی ملے گی

تعزیت و عیادت

ماہنامہ فیضانِ مدینہ جون 2023

زادِ سفر ضروری ہے : حضرت سیِّدُنا عمر بن عبدالعزیز رحمۃُ اللہ علیہ نے خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا : ہر سفر کے لئے زادِ راہ ضروری ہے لہٰذا دنیا سے آخرت کی طرف سفر کے لئے تقویٰ کو زادِ راہ  ( یعنی اپنا سامانِ سفر )  بناؤ اور اس شخص کی طرح ہوجاؤ جو اللہ پاک کے تیار کئے ہوئے ثواب و عذاب کو دیکھ چکا ہے کہ ثواب میں رغبت رکھو اور عذاب سے ڈرو ، ہرگز لمبی امیدیں نہ باندھو ورنہ تمہارے دل سخت ہوجائیں گے اور تم شیطان کے فرماں بردار بن جاؤ گے۔ ( حلیۃ الاولیاء ، 5 / 325 )

عنقریب بھلائی ملے گی : مکتبۃُ المدینہ کی کتاب ”حضرت سیّدُنا عمر بن عبدالعزیز کی 425حکایات“ ، صفحہ350 پر ہے : امام اوزاعی رحمۃُ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت سیّدُنا عمر بن عبدالعزیز رحمۃُ اللہ علیہ کو جب کوئی ناپسندیدہ معاملہ پیش آتا تو آپ صبر کرتے اور ارشاد فرماتے : یہ مقدر میں تھا اور عنقریب ہمیں بھلائی بھی ملے گی۔

پیغاماتِ عطّار شیخِ طریقت ، امیرِ اہلِ سنّت حضرت علّامہ مولانا محمد الیاس عطّاؔر قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ اپنے Video اور Audio پیغامات کے ذریعے دُکھیاروں اور غم زدوں سے تعزیت اور بیماروں سے عیادت فرماتے رہتے ہیں۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مارچ 2023ء میں نجی پیغامات کے علاوہ المدینۃُ العلمیہ  ( اسلامک ریسرچ سینٹر )  کے شعبہ ”پیغاماتِ عطّاؔر“ کے ذریعے تقریباً 3118 پیغامات جاری فرمائے جن میں 464 تعزیت کے ، 2491 عیادت کے جبکہ 163 دیگر پیغامات تھے۔ امیرِ اہلِ سنّت دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے مرحومین کے سوگواروں سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کیلئے دعائے مغفرت کی جبکہ بیماروں کے لئے دعائے صحت و  عافیت فرمائی۔

جن مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کی اُن میں سے 10 کے نام یہ ہیں :

 ( 1 ) حضرت الحاج پیر محب الرحمٰن ہزاروی المعروف قبلہ چَن پیر قادری صاحب  ( تاریخ وفات : 15شعبان شریف1444ھ مطابق 8مارچ 2023ء )   ( 2 ) مفسرِ قراٰن ، فضیلۃُ الشیخ ، سیّد احمد فتح اللہ جامی شاہ صاحب  ( تاریخ وفات : 21شعبان شریف 1444ھ مطابق 13مارچ 2023ء ، ترکیہ )   ( 3 ) حضرت مولانا حاجی احمد بخش صاحب  ( تاریخ وفات : 23 شعبان 1444ھ مطابق 16مارچ 2023ء ، سرگودھا )   ( 4 ) حضرت مولانا پیر زادہ سیّد صفی اللہ شاہ صاحب کی اہلیہ محترمہ  ( تاریخ وفات : 14شعبان شریف 1444ھ مطابق 7مارچ 2023ء ، احمدآباد ، ہند )   ( 5 ) امام جامع مسجد نورِ مصطفےٰ سِلانوالی ، استاد حاجی احمد بخش صاحب  ( تاریخ وفات : 24شعبان شریف1444ھ مطابق 17مارچ 2023ء ، سِلانوالی ، سرگودھا )   ( 6 ) حضرت مولانا شہباز قادری صاحب  ( تاریخ وفات : پہلی رمضان شریف 1444ھ مطابق 23مارچ 2023ء ، گوجرانوالہ )   ( 7 ) حضرت مولانا شہادت علی چشتی صاحب  ( تاریخ وفات : 2رمضان شریف 1444ھ مطابق 24مارچ 2023ء ، حجرہ شاہ مقیم ، پنجاب )   ( 8 ) حضرت مولانا عبدالغفور سعیدی رضوی صاحب  ( تاریخ وفات : 5رمضان شریف 1444ھ مطابق 27مارچ2023ء ، میلسی ، پنجاب )   ( 9 ) حضرت مولانا مفتی عبدالوارث قادری صاحب  ( تاریخ وفات : 5رمضان شریف 1444ھ مطابق 27مارچ 2023ء ، کراچی )   ( 10 ) حضرت مولانا ضیاء المصطفےٰ صاحب کی امّی جان  ( تاریخ وفات : 5رمضان شریف 1444ھ مطابق 27مارچ 2023ء ، بورے والا ، پنجاب )

جن کی عیادت کی اُن میں سے 8کے نام یہ ہیں :

 ( 1 ) مولانا سیّد حماد رضا شاہ صاحب  ( عارف والا )   ( 2 ) مفتی منیر عباس چشتی  ( اسلام آباد )   ( 3 ) پیر سیّد شوکت حسین شاہ قادری قلندری  ( لاہور )   ( 4 ) مولانا ادریس عطّاری مدنی  ( راولپنڈی )   ( 5 ) مولانا قاری غلام دستگیر صاحب  ( خیرپور ٹامیوالی ، ضلع بہاولپور )   ( 6 ) مولانا حکیم محمد اجمل نقشبندی صاحب  ( لاہور )   ( 7 ) مولانا محمد اعظم صاحب  ( چونیاں ، ضلع قصور )   ( 8 ) عارف لاکھانی  ( کراچی ) ۔


Share

Articles

Comments


Security Code