Book Name:Aqa Kareem ﷺ Ka Safre Mairaaj

امامُ الانبیاء تم ہو !

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!سَفرِ معراج  کا ایک پہلو(Aspect) یہ بھی ہے کہ ہمارے پیارے آقا،دو عالَم کے داتا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اِس رات تمام انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   کی اِمامت فرمائی،جیساکہ حدیثِ پاک میں ہے:میں اُس (بُراق)پر سُواری کرتا ہوا بَیْتُ الْمَقْدِس تک پہنچا اور جس جگہ اَنْبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام   اپنی سُواریوں کو باندھتے تھے وہاں میں نے اُس کو باندھ دِیا پھر میں مسجدِ(اَقْصٰی)میں داخِل ہوا اور اُس میں دو رَکْعَت نماز ادا کی۔ ([1])

مشہور ولیِ کامِل حضرت عَلّامہ مَولانا مَخْدوم محمد ہاشِم ٹھٹھوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:اِس نماز میں آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَتمام اَنْبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کے اِمام تھے۔([2]) (کیونکہ) پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی شانِ عالی کے اِظْہار کیلئے بَیْتُ الْمَقْدِس میں تمام اَنْبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کو جمع کِیا گیا تھا۔([3])جب آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ  یہاں تَشْرِیْف لائے تو اُن سب حضرات نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو دیکھ کر خُوش آمدید کہا اور نماز کے وَقْت سب نے آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو اِمامَت کے لئے آگے کِیااور آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کی اِمامَت فرمائی۔([4])

  نمازِ اَقصٰی میں نبیِّ اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی اِمامت فرمانے کے اِس ایمان افروز لمحے کی


 

 



[1] مسلم ،کتاب الایمان ، باب الاسراء برسول اللہ الخ ،ص۸۷،حدیث۴۱۱،ملتقطا

[2] سیرۃ سید الانبیاء،ص۱۲۸ملخصاً

[3]نسائى، كتاب الصلاة، باب فرض الصلاة...الخ، ص۸۱، حديث:۴۴۸ملخصاً

[4] معجم اوسط ،من اسمه على،۳/۶۵،حديث:۳۸۷۹ملخصاً