Book Name:Aqa Kareem ﷺ Ka Safre Mairaaj

حضرت سَیِّدُنا امامِ اعظم ابُو حنیفہرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کپڑے کا کاروبار کیا کرتے تھے اور کاروبار میں دیانتداری اور مسلمانوں کی خیرخواہی کا خُوب خیال رکھا کرتے تھے،آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ کا نامِ نامی اسمِ گِرامی نعمان ہے،آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ 70 ہجری میں عِراق کے شہرکُوفہ میں پیدا ہوئے،80 سال کی عُمْر میں 2 شَعْبَانُ الْمُعَظَّم150ہجری میں وصالِ ظاہری فرمایا،آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ چاروں اِماموں رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہِم اَجْمَعِیْن میں سب سے بُلند مرتبہ ہیں،کیونکہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ تابعی ہیں۔’’تابِعی‘‘ اُس(خوش نصیب انسان)کو کہتے ہیں:’’جس نے ایمان کی حالت میں کسی صحابی سے ملاقات کی ہو اور ایمان ہی پراس کا خاتمہ ہوا۔‘‘(منتخب حدیثیں،ص۲۵ملخصاً)سیِّدُنا امامِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے مختلف رِوایات کے تَحت چند صَحابۂ کِرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے ملاقات کا شَرَف حاصل کیا ہے اور بعض صَحابہ عَلَیْہِمُ الرِّضْوَانسے براہِ راست سرورِ کائنات صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَکے ارشادات بھی سُنے ہیں۔(اشکوں کی برسات،ص۲،۳ )

سَیِّدُناامامِ اعظم رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے اوصاف

حضرت سَیِّدُنا امامِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہرَمَضانُ المُبارَک اورعِیْدُ الْفِطْر میں62قرآن ِ کریم ختم کرتے(ایک دن کو،ایک رات کو،ایک تراویح کے اندر سارے ماہ میں اورایک عِیْد کے روز)آپرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ سخاوت فرمانے والے،عِلْم سِکھانے والے،اللہپاک کا خَوف رکھنے والے،حُقُوقُ الْعِباد کا خیال رکھنے والے،عَفْوودرگزر سے کام لینے والے،فُضول باتوں سے بچنے والےاورتقوی ٰوپرہیز گاری جیسی خوبیوں کے مالک تھے ۔(اشکوں کی برسات،ص ۸ملخصاً)

جوبے مثال آپکا ہے تقویٰ،  توبے مثال ہے آپکا فتویٰ          ہیں عِلْم و تقویٰ  کے آپ سنگم ،امام ِاعظم ابو حنیفہ

(وسائلِ بخشش مرمم ،ص ۵۷۳)