Book Name:Aqa Kareem ﷺ Ka Safre Mairaaj

حضرت سَیِّدُناامامِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی سیرت وکردار کے بارے میں مزید معلومات کیلئے اَمیرِ اہلسُنّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کا رِسالہ”اَشکوں کی برسات“مکتبۃُ المدینہ سے طلب کرکے خُود بھی مُطالَعہ (Study) کیجئے اورشَعْبَانُ الْمُعَظّم میں امامِ اعظمرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکے ایِصالِ ثواب کے لیے دوسروں کو بھی تحفۃ ً پیش کیجئے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

بَیان  کا خُلاصہ

میٹھی میٹھی اسلامی بہنو!آج کے بیان میں ہم نے سُنا کہ

٭شبِ معراج آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام آسمانوں کی سیر فرمائی۔

٭ شبِ معراج آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے تمام انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ  وَالسَّلام کی اِمامت فرمائی۔

٭شبِ معراج آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے انبیائے کِرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلامسے ملاقاتیں فرمائیں۔

٭شبِ معراج آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ربِّ کریم کی بڑی بڑی نشانیوں کو مُلاحَظہ فرمایا۔

٭شبِ معراج آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جنّت اور اُس میں موجود نعمتوں کو  بھی مُلاحَظہ فرمایا۔

٭شبِ معراج آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے جنت میں حضرت عُمَر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے عالیشان جنّتی محل کو بھی دیکھا۔

٭شبِ معراج آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ میں جَنّتی حُوروں نے سلام عَرْض کیا۔

٭شبِ معراج آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بَیْتُ الْمَقْدِس سے مَکّے تک تمام منزِلوں  اور قُرَیْش کے قافِلوں کو بھی ملاحظہ فرمایا۔