Book Name:Faizan-e-Rabi-ul-Awaal

کاایک بہترین ذریعہ نوافل کی کثرت بھی ہے،اسی لئے ہمارے بزرگانِ دینرَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہِم فرائض وواجبات کےساتھ ساتھ نوافل کی کثرت کیاکرتےتھے۔آئیے!ربیع الاول اور بالخصوص بارہویں شریف کے چند نوافل کے بارے میں سنتی ہیں :چنانچہ

(1)ربیعُ الاوّل کی پہلی رات نمازِ مغرب کے بعد دو رکعت نفل اس طرح پڑھئے کہ ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کے بعدتین بار سورۂ اخلاص(قُل ہُوَاللہُ اَحَد)کی تلاوت کیجئے اور سلام کے بعدسو مرتبہ یہ درودِ پاک پڑھئے:اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ وَّبَارِکْ وَسَلِّمْ بِرَحْمَتِکَ یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن۔             (لطائف اشرفی ،۲/۲۳۱۔جواہرخمسہ، ص ۲۱)

        (2)بارہویں تاریخ  کو نبئ رحمت،شفیعِ اُمّتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکی  بارگاہ میں ایصا لِ ثواب پہنچانے کی نیت سے بیس(20)رکعت نفل پڑھیں اور ہر رکعت میں سورۂ فاتحہ کےبعد اکیس(21) مرتبہ سورۂ اخلاص(قُل ہُوَاللہُ اَحَد) پڑھیں۔ایک شخص ہمیشہ یہ نماز پڑھتا تھا اسےخواب میں نبیٔ پاک صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمکی زیارت ہوئی آپ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمفرمارہے تھے کہ ہم تمہیں اپنے ساتھ جنت میں لےکر جائیں گے۔(جواہرخمسہ، ص ۲۱)

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہمیں بھی   فرائض و واجبات کی ادائیگی کےساتھ ساتھ ان  نوافل کو ادا کرنا چاہئے ،کیونکہ نفل نمازوں  کے بےشمار فوائد وبرکات ہیں،٭نوافل کی برکت سےخُدا کے عابد بندوں مىں شمارہوتا ہے۔٭نوافل کی برکت سے ربِّ کریم کی محبت نصیب ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےرِزق میں برکت ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےدشمنوں کےشراور فساد سے حفاظت نصیب ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےموت کى سختى سے حفاظت نصیب ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےشىطان کےوسوسوں سےحفاظت  نصیب ہوتی ہے۔٭نوافل کی برکت سےقبرروشن اورکشادہ