Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

ڈپریشن اور نفسیاتی امراض کا خاتمہ ہوتا ہے،روزوں کی بَرَکت سے موٹاپے میں کمی واقع ہوتی اور اضافی چربی ختم ہو جاتی ہےاورروزوں کی برکت سے بے اولادخواتین کے ہاں اولاد ہونے کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔آئیے!ترغیب کے لئے روزوں کے فضائل پر مشتمل3 فرامینِ مصطفے سنئے اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ نفل روزوں کی تحریک میں شامل ہوجائیے،چنانچہ

نفل روزوں کے فضائل

(1)ارشاد فرمایا:جس نے ایک نفلی روزہ رکھا اللہ کریم اُس کیلئے جنّت میں ایک دَرَخْت لگائے گا جس کا پھل اَنار سے چھوٹا اور سَیب سے بڑا ہوگا۔وہ(موم سے الگ نہ کئے ہوئے)شہد جیسا میٹھا اور(موم سے الگ کئے ہوئے خالص شہد کی طرح) خوش ذائِقہ ہوگا۔اللہ پاک قیامت کے دن روزہ دار کو اس دَرَخْت کا پھل کِھلا ئے گا۔(طبرانی کبیر، ۱۸/۳۶۶،حدیث:۹۳۵)

                (2)ارشاد فرمایا:روزہ دار کا ہر بال اس کے لئے تسبیح کرتا ہے،قیامت کے دن عَرش کے نیچے روزے داروں کے لئے مَوتیوں اور جَواہِرسے جَڑا ہواسونے کا ایسادستر خوان بچھایا جائے گاجو اِحاطہ دُنیا کے برابر ہوگا، اِس پر قسم قسم کے جنّتی کھانے ،مَشروب اور پھل فروٹ ہوں گے وہ کھائیں پئیں گے اور عیش وعشرت میں ہوں گے حالانکہ لوگ سخت حساب میں ہو ں گے۔(فردوس الاخبار، ۵/۴۹۰، حدیث:۸۸۵۳)

(3)ارشاد فرمایا:قِیامت کے دن روزے دار قبروں سے نکلیں گے تو وہ روزے کی بُو سے پہچانے جائیں گے اور پانی کے کوزے جن پر مشک سے مُہر ہو گی انہیں کہا جائے گا کھاؤ کل تم بھوکے تھے، پیو کل