Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

تم پیاسے تھے، آرام کرو کل تم تھکے ہوئے تھے تو وہ کھائیں گے اور آرام کریں گے حالانکہ لوگ حساب کی تکلیف اور پیاس میں مُبْتَلا ہوں گے۔(کنزالعمال،۸/۳۱۳،حدیث:۲۳۶۳۹ )

روزہ داروں کے واسطے واللہ

مغفرت کی نوید ہوتی ہے

(وسائلِ بخشش مُرمَّم،ص۷۰۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہم نفل روزوں کے فضائل سن رہی تھیں۔یاد رہے!ماہِ رَبیعُ الْآخِر کی برکات کو پانے کے لئے جس طرح نفل روزے رکھنا باعثِ سعادت ہے اسی طرح نفل نمازوں کے ذریعے بھی ہم اس مہینے کی برکتوں کو آسانی کے ساتھ پاسکتی ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ! اللہ کریم کی رضا   پانے کے لئے نوافل ادا کرنا بہت بڑی سعادت کی بات ہے،ربِّ کریم کا قرب حاصل کرنے کے لئے  فرائض وواجبات کے ساتھ ساتھ نوافل کی بھی ذوق وشوق سے ادائیگی کرنا ہردن اور ہر مہینے میں پسندیدہ (Approved)ہے۔ہمارے پیارے  آقا مدینے والا داتا صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےنوافل ادا کرنے کی بھی ترغیب دلائی ہے اور ان پر اجر و ثواب کی خوشخبری بھی ارشاد فرمائی ہے، جیسا کہ

فرائض کو نوافل سے پورا کرو

        نبیِّ کریم،محبوبِ ربِّ عظیم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نےارشادفرمایا:سب سے پہلے قیامت کے دن بندے سے اس کی نماز کا حساب لیا جائے گا، اگر وہ کامل ہوئی تو  کامل لکھ دی جائے گی اور اگر مکمل نہ ہوئی تو اللہ پاک فرشتوں سے فرمائے گا: کیا میرے بندے کے پاس کچھ نفل ہیں؟اگر اس کے پاس نوافل ہوئے