Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

       ماہِ رَبیعُ الْآخِر کی پہلی اور پندرہویں اور انتیسویں تاریخوں میں جو کوئی چار رکعت نفل پڑھے اور ہر رکعت میں اَلْحَمْد شریف کے بعد سورۂ اخلاص(قُلْ ہُوَاللہُ اَحَد)پانچ پانچ مرتبہ پڑھے۔ تو اس کے لیے ہزار(1000)نیکیاں لکھی جاتی ہیں،ہزار(1000) گناہ مِٹا دئیے جاتے ہیں اور اس کے لیے چار (4) حوریں پیدا ہوتی ہیں۔( فضائل الایام والشہور، ص۳۷۵)

تیسری رات کے نوافل

       رَبیعُ الْآخِر کے مہینے کی تیسری رات کو چار(4) رکعت نماز ادا کرے،قرآنِ حکیم میں سے جو کچھ یاد ہے پڑھے۔سلام کے بعد یہ کہے:”یَابَدُوْحُ یَابَدِیْعُ۔“ (لطائف اشرفی، ۲/۲۳۱)

پہلی اور پندرہویں تاریخ کے نوافل کی فضیلت

       اسی طرح جو کوئی اس ماہِ مبارک کی پہلی اور پندرہ تاریخ  کو چار(4)رکعت نفل یوں پڑھے کہ ہر رکعت میں(سورۂ فاتحہ کے بعد)پانچ(5) مرتبہ سورۂ اخلاص(قُلْ ہُوَاللہُ اَحَد) پڑھے تو اجرِعظیم حاصل ہو گا اور اِنْ شَآءَاللہ جنت میں داخل ہو گا۔( جواہر خمسہ،ص۲۱)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رَبیعُ الْآخِر”گیارہویں کا مہینا ہے“

            پیاری پیاری اسلامی بہنو! رَبیعُ الْآخِر کوسرکارِ بغداد، حضورِ غوثِ پاک شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ سے نسبت ہے کیونکہ اس ماہ کی گیارہ تاریخ  کو آپ رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہکا وصال ہوا تھا۔(مرآۃ الاسرار(مترجم)،ص۵۷۱۔ تاریخ مشائخ قادریہ، ۱/۱۷۱)اس لئے عاشقانِ اولیا حضورِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے نذرو نیاز کرتے ہیں ۔ اسی مناسبت سے اس ماہ کو”گیارہویں شریف“کا مہینا بھی