Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

کہا جاتا ہے۔

گیارہویں شریف کیا ہے ؟

            بہارِ شریعت کے مُصَنِّف حضرت علامہ مولانا مفتی محمد امجد علی اعظمی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: ماہِ رَبیعُ الْآخِر کی گیارہویں تاریخ بلکہ ہر مہینہ کی گیارہویں کو حُضور غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی فاتحہ دلائی جاتی ہے، یہ بھی ایصالِ ثواب کی ایک صورت ہے بلکہ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی جب کبھی فاتحہ ہوتی ہے کسی تاریخ میں ہو،عوام اسے گیارہویں  کی فاتحہ بولتے ہیں۔(بہار شریعت، حصہ ۱۶، ۳/۶۴۴)

            حکیم الامت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:عام مسلمان رَبیعُ الْآخِر شریف میں گیارہویں شریف حضورِ غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی مجلسیں کرتے ہیں جس میں حضرت غوثِ پاک کے حالات پڑھ کر سامعین کو سناتے ہیں اور بعدِ فاتحہ تقسیمِ شیرینی کرتے ہیں یا مسلمانوں کو کھانا کھلاتے ہیں۔ )اسلامی زندگی،ص۷۱ (

گیارہویں شریف کی برکت

            حکیمُ الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اس مہینہ میں ہر مسلمان اپنے گھر میں حضور غوثِ پاک سر کارِ بغداد رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی فاتحہ کرے۔ سال بھر تک بہت بر کت رہے گی۔       (اسلامی زندگی،ص۱۳۳)

ہر مہینے گیارہویں شریف کیجئے!

        پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہو سکے تو  ہر مہینے گیارہویں شریف کیجئے۔ضروری نہیں کہ اس کے لیے ہزاروں روپے ہی خرچ کیے جائیں بلکہ جتنا آسانی سے میسر ہو اسی سے اللہ پاک کے اس ولیِ