Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

کامل کی نیاز کیجئے چنانچہ حکیم الاُمّت حضرت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:اگر ہرچاندکی گیارہویں شب یعنی دسویں او رگیارہویں تا ریخ کی درمیانی رات کو مقرر پیسو ں کی شیرینی  خر ید کرپا بندی سے گیارہویں کی فا تحہ دیا کرے تو رزق میں بہت ہی بَرَکت ہوگی اور اِنْ شَآءَ اللہ کبھی پریشان حال نہ ہوگا مگر شر ط یہ ہے کہ کوئی تا ریخ ناغہ (Vacant)نہ کرے اور جتنے پیسے مقر ر کردے اس میں کمی نہ ہو اتنے ہی پیسے مقر ر کرے جتنے کی پابندی کرسکے۔ خود میں اس کا سختی سے پابند ہو ں اور اللہ پاک کے فضل سے اس کی خوبیاں بے شمار پاتا ہوں۔(اسلامی زندگی،ص۱۳۳)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

اُمُّ الْمُؤمنین حضرت زینب بنتِ خزیمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! ماہِ رَبیعُ الْآخِر وہ عظیم مہینا ہے جس کی 4 تاریخ  کواُمُّ المؤمنین حضرتِ زینب بنتِ خزیمہ رَضِیَ اللہُ عَنْہا کا یومِ وصال ہے،آئیے!اسی مناسبت سے آپ کی پاکیزہ سیرت کی چند جھلکیاں ملاحظہ کیجئے:

٭آپرَضِیَ اللہُ عَنْہا کا نام زینب ہے۔(تہذیب اللغہ، ۱۳/۲۳۰)٭آپرَضِیَ اللہُ عَنْہاکے والد خُزَیمہ بن حارث ہیں۔٭آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا نے حضرت عبدُاللہ بن جحشرَضِیَ اللہُ عَنْہُ کی شہادت کے بعد حُضُورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی زوجیت کا  شرف پایا اور اُمُّ المُؤ منین یعنی مومنوں کی ماں کے اعلیٰ مقام پر فائز ہوئیں۔(طبقات ابن سعد،۸/۹۱)٭آپرَضِیَ اللہُ عَنْہا نہایت سخی تھیں،٭آپ رَضِیَ اللہُ عَنْہا یتیموں،مسکینوں کے ساتھ مہربانی اور شفقت کے ساتھ پیش آنے اور انہیں کثرت کے ساتھ کھانا کھلانے  کے باعث اُمُّ الْمَسَاکِیْن یعنی مسکینوں کی ماں کے لقب سےمشہور ہوگئیں تھیں۔٭آپ رَضِیَ