Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

بَیان سُننے کی نیّتیں

موقع کی مناسبت اور نوعیت کے اعتبار سے نیتوں میں کمی ،بیشی وتبدیلی کی جاسکتی ہے۔

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! آج کے  ہمارے بیان کا موضوع ہے”فیضانِ رَبیعُ الْآخِر“ جس میں حُضور غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے ایثار پر مشتمل ایک ایمان افروز واقعہ اور آپ کی سیرت کی چند جھلکیاں بیان ہوں گی،ماہِ رَبیعُ الْآخِر  کو کس طرح گزارنا چاہئے،بزرگانِ دین  رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہم نے اس مہینے کی مناسبت سے کن کن عبادات کا ذکر فرمایا ہے یہ بھی سنیں گی۔آخر میں اِنْ شَآءَاللہ ماہِ رَبیعُ الْآخِر اور حضور غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی نسبت سے گیارہویں کی تعریف اور برکتیں بھی یہاں بیان ہوں گی۔اس کے علاوہ اور بھی بہت سے اَہم نِکات (Points)ہم سنیں گی۔اے کاش!ہمیں سارا بیان اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سننے کی سعادت نصیب ہو جائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ