Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                                صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

رَبیعُ الْآخِر کے مہینے کو رَبیعُ الْآخِر کہنے کی وجہ

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! اسلامی سال کا چوتھا مہینا رَبیعُ الْآخِر ہےاور جب اسلامی مہینوں کے نام رکھے گئے تب رَبیعُ الْآخِر کا مہینا موسمِ بہار کے آخر میں پڑتا تھا لہٰذا اسے رَبیعُ الْآخِر  کانام دیا گیا۔ (غیاث اللغات، باب رائے مہملہ، ص۲۹۵)

       اَلْحَمْدُلِلّٰہ! ماہِ رَبیعُ الْآخِر کوسرکارِ بغداد،حضور غوثِ پاک شیخ عبد القادر جیلانیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے خاص نسبت ہے یقیناً آپ اللہ کریم کے نیک بندے،مقبول ترین ولی بلکہ تمام ولیوں کے سردار ہیں،اور حضرت سُفیان بن عُیَینہرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں:عِنْدَذِکْرِ الصَّالِحِیْنَ تَنْزِلُ الرَّحْمَۃُ یعنی نیک لوگوں کے ذِکر کے وقت رَحمت نازل ہوتی ہے۔(حِلیۃُ الاولیاء، ،۷/ ۳۳۵ ،رقم:۱۰۷۵۰) لہٰذا آج ہم بھی  ماہِ رَبیعُ الْآخِر سے مناسبت اور حضور غوثِ پاک کا  ذکرِ خیر کرکے اللہ پاک کی رحمتیں لوٹنے کی سعادت حاصل کرتی  ہیں۔آئیے!پہلے حضور غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکے جذبَۂ اِیثار پر مشتمل ایک ایمان افروز حکایت سنتی ہیں،چنانچہ

زمین سے چُن چُن کر ٹکڑے کھانا

       حضرت  شیخ عبد القادر جیلانی رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ  فرماتے ہیں : میں  شہر میں  کھانے کے ارادے سے گرے پڑے ٹکڑے یا جنگل کی کوئی گھاس یا پتّی اٹھانا چاہتا اورجب دیکھتا کہ دوسرے فُقَراء بھی اسی کی تلاش میں  ہیں  تو اپنے اسلامی بھائیوں  پر ایثار کرتے ہوئے نہ اٹھاتا بلکہ یونہی چھوڑدیتا تاکہ وہ اُٹھاکر لے جائیں