Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

آجائے تو حِرص کا ایسا  غَلبہ طاری ہو جائے کہ جی چاہے بس سارے کا سارا تھال (Tray)میں  ہی کھا ڈالوں،  بوٹی تو دور کی بات ہے کسی کو چاول کا ایک دانہ بھی نہ جانے پائے! پیاری اسلامی بہنو ! آپ کو جب کبھی دوسروں  کے ساتھ مل کر کھانے کا اتِّفاق ہو،بڑے بڑے نوالے بِغیر چبائے جلد جلد نگلنے اور عمدہ بوٹیاں اپنی طرف کھینچ لینے کا لالچ غالِب آئے اُس وقت اپنے پیرو مُرشد غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی بیان کردہ حِکایت کے ساتھ ساتھ یہ فرمانِ مصطَفٰے صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بھی ذِہن میں لائیے،چنانچہ

       اللہ پاک کے نبی ،مکی مَدَنی صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمانِ بخشش نشان ہے:جو  اُس چیز کو جس کی خود اِسے حاجت ہو دوسرے کو دے دے تو اللہ پاک اُسے بخش دیتا ہے۔(اِتحافُ السّادَۃ،۹/۷۷۹) اس کے علاوہ  فیضانِ سنّت جلداوّل صَفحَہ 482 پر حضرتِ ابو سُلَیمان رَحْمَۃُ اللہِ  عَلَیْہ  کا یہ ارشاد پاک بھی لکھا ہے کہ:نَفس کی کسی خواہِش کو چھوڑ دینا 12ماہ کے روزوں  اور رات کی عبادتوں  سے بھی بڑھ کر دل کو فائدہ دیتا ہے۔(اِحیاءُ العلوم،۳/۱۱۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکامختصر تعارف

       پیاری پیاری اسلامی بہنو!آئیے!اب حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلیْہِ  کا مختصر تعارف بھی سُن لیجئے ،چنانچہ

       حضور غَوْثُ الاَعْظَم شیخ عبدُالقادر جِیلانی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی ولادتِ باسعادت یکم(فسٹ) رمضان 470؁ھ جمعۃُ المبارک کو جیلان میں ہوئی۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی کنیت ابومحمد ہے جبکہ مُحِیُّ الدِّین، محبوبِ سبحانی، غوثِ اعظم، غوثِ ثَقَلَیْن وغیرہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے القابات ہیں۔ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے والدِ