Book Name:Faizan Rabi-ul-Akhir

اہلسنت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دعاؤں میں سے حصہ پانے وا لی  بن جائیں،اے کاش!ہم بھی اپنی ذات کی خاطر بلا وجہ غصہ کرنے سے بچنے وا لی  بن جائیں،اے کاش!ہم بھی اپنی زبان کو فضولیات سے بچاتے ہوئے دن کا اکثر حصہ خاموشی اختیار کرنے وا لی  بن جائیں،اے کاش!ہم  بھی ہراسلامی بہن کو سلام کرنے وا لی بن جائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیاری پیاری اسلامی بہنو!رَبیعُ الْآخِر کا مہینا جاری و ساری ہے۔حضرت شاہ کلیمُ اللہ جہاں آبادیرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرماتے ہیں:جو کوئی اس ماہ(یعنی رَبیعُ الْآخِر)کی چھٹی،بارہویں،بیسویں اور چھبیسویں تاریخ کو روزہ رکھے تو اسے بے حد ثواب ملے گا۔(مرقع کلیمی،ص۱۹۸)۔لہٰذاہمیں چاہئے کہ ہم اس مہینےمیں ثواب کے خزانے لوٹنے کے لئے نفل روزوں کی کثرت کریں۔یاد رہے! رَبیعُ الْآخِر کے روزے نہ فرض ہیں نہ ہی واجب بلکہ نفل روزے ہیں۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!فرض روزوں کے عِلاوہ نَفْل روزے رکھنے  کےبے شُمار دینی و دُنیوی فوائد ہیں ،مثلاً

نفل روزوں کی برکتیں

روزوں کی بَرَکت سے اللہ کریم راضی ہوتا ہے،روزوں کی بَرَکت سے ایمان کی حفاظت ہوتی ہے، روزوں کی بَرَکت سے دوزخ سے نَجات نصیب ہوتی ہے،روزوں کی بَرَکت سے جنَّت میں داخلہ نصیب ہوجاتا ہے،روزوں کی بَرَکت سے معدے کی تکالیف اور اس کی بیماریاں ٹھیک ہو جاتی اور نظام ِہضم بہتر ہوجاتا ہے،روزوں کی بَرَکت سے شوگر لیول(Sugar Level)، کولیسٹرول اوربلڈ پریشر میں اعتدال رہتا ہے اور ا س کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ نہیں رہتا،روزوں کی بَرَکت سے خون کی مقدار میں کمی ہو جاتی اور ا س کی وجہ سے دل کوانتہائی فائدہ مند آرام پہنچتا ہے،روزوں کی بَرَکت سے جسمانی کھچاؤ، ذہنی تناؤ ،