Book Name:Wah Kya Baat Gaus e Azam Ki

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ  عَلٰی مُحَمَّد

      سُبْحٰنَ اللہ!کیابات ہےہمارےغوثِ اعظمرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی کہ آپرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ربِّ کریم کی  عطا سے لوگوں کےدلوں  میں آنےوالے خیالات کو جان لیتے،ان کے دلوں میں آنےوالی خوا ہشات  اور تمناؤں کو پورا فرما دیتے کیونکہ ربِّ کریم نے لوگوں کےدل آپ کی مٹھی میں  دے دئیے تھے۔یقیناً ہم یہ سوچتے ہوں گےکہ حضورغوث ِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکو اس قدر شان و عظمت اور بلند مرتبہ کیسے نصیب ہواہے، تو  یادرکھئے!جو لوگ اپنی زندگی ر بِّ کریم کی اطاعت و فرمانبرداری میں گزارتےہیں،  تو اللہ کریم انہیں اپنی حقیقی  محبت عطا فرماتاہے  اور انہیں   کئی کرامات سے نوازتاہے یہی وجہ  تھی   کہ

 شان غوث ِ پاک 

٭ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی زندگی کا ہر ہر لمحہ   شریعت  مطہرہ پر عمل کرتے ہوئے گزرتا تھا۔٭ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہفرائض و واجبات کی پابندی فرمایاکرتےتھے۔٭ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے پیدا ہوتے ہی روزہ رکھ لیا تھا۔٭ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی جب چار یا پانچ برس کی عمر میں بِسْمِ اللہ خوانی کی رسم ادا کی گئی تو آپ نے تَعَوُّذْ (اَعُوْذُبِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْم)اور تَسْمِیَہ(بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم)کےبعد18پارےزبانی سُنادئیےاورفرمایا:میری ماں(رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہَا) کو بھی اِتنا ہی یاد تھا، وہ پڑھاکرتی تھیں تو میں نےسُن کر یادکرلیا ۔( رسالہ منّے کی لاش،ص۴) ٭ ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہنے40 سال (Forty years)تک عشاء کےوضو سےفجرکی نماز ادافرمائی۔٭ ہمارے غوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہجب بےوضو ہوتےتواسی وقت وضوفرماکر(2)رکعت نمازنفل پڑھ لیاکرتے تھے۔(بہجة الاسرار،ذکرطریقه،ص۱۶۴) ٭ ہمارےغوثِ پاکرَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ روزانہ ایک ہزار(1000)