Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

عُلوم میں بیان فرمایا کرتے تھے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے مدرسۂ عالیہ میں لوگ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ سے تفسیر، حدیث اور فِقْہ وغیرہ پڑھتے تھے،دوپہر سے پہلے اوربعد دونوں وقت لوگوں کو تفسیر، حدیث، فِقْہ،علمِ کلام،علمِ اُصول اورعلمِ نَحْوپڑھاتے تھے،ظہر کی نماز کے بعد تجوید و قرأت کے ساتھ قرآنِ کریم پڑھایا کرتے تھے۔)بہجۃ الاسرار، ص۲۲۵ ملخصاً (غوثِ پاک   کی شان دیکھئے کہ آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے دستِ مبارک پر پانچ سو(500) سے زائد غیر مسلموں  نے اسلام قبول کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ ڈاکو،چور، فسادی اور بڑے بڑے گناہ کرنے والوں نے توبہ کی۔(بہجۃالاسرار، ذکروعظہ،ص۱۸۴)

اےعاشقانِ رسول!آپ نے سنا کہ ہمارے غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کس قدر بلند  وبالا شان و عظمت اور پاکیزہ عادات والے تھے،لہٰذا ہمیں بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کےنَقْشِ قَدَم پر چلتے ہوئے  آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہکی سِیْرت پر عَمَل کرکے اپنی دُنیا وآخِرت کو بہتر بنانے کا پکا ارادہ کرلینا چاہئے۔ اللہ  پاک ہمیں بھی حقیقی معنیٰ میں   حُضُورِ غَوْثِ اَعْظَم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے نَقْشِ قَدَم پر چلنے کی تَوْفِیْق عَطا فر مائے۔

آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                             صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

علم کےسمندر

اے عاشقانِ غوثِ اعظم! سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ اللہ  پاک کے بہت بڑے ولی ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے وقت کے بہت بڑے امام، مفتی اور علمِ دِین کے سمُندرتھے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا علمی مقام اس قدر بلند تھا کہ بڑے بڑے علمائے کرام آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی پاک بارگاہ میں حاضری دے کر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے فیوض و برکات اور آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی صحبت سے خوب خوب