Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

کے حکم سے اُٹھ کھڑا ہوا،پھر آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ ِعَلَیْہ نے دوسرے ٹوکرے پر اپنا دستِ مبارک رکھ کر فرماىا:اس مىں تندرست بچہ ہے،آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اپنے صاحبزادے کو ٹوکرا کھولنے کا حکم دىا،ىہ ٹوکرا بھى کھولا گىا اور اس مىں سےاىک بچہ نکلا اور اُٹھ کر چلنے لگا، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اس کى پىشانى پکڑ کر فرماىا: بىٹھ جاؤ تو وہ بىٹھ گىا۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کى ىہ کرامت دىکھ کر وہ لوگ اپنے بُرے عقائدسے تائب ہوگئے۔

حضرت شىخ ابوالحسن رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہىں:اىک دن مىں حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کى خدمت مىں حاضر تھا، مجھے اس وقت اىک ضرورت پىش آئى،مىں اسے پورى کرنے کى غرض سے اُٹھا، آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے فرماىا:تم کىا چاہتے ہو؟مىں نے عرض کى:میرا فُلاں کام ہوجائے! مىں نے اس وقت باطنى معاملات مىں سے اىک معاملے کى خواہش کى تھى چنانچہ اسی وقت وہ مجھے حاصل ہوگىا۔

(القلائد الجواہر، ص۳۰ملخصاً)

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

غوثِ پاک کے مُریدوں کے لیے خوشخبریاں

اے عاشقانِ اولیا!یقیناً غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ پر اللہ پاک کی خاص رحمتوں کا سایہ ہے، وہ لوگ جو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے دامن میں آ جائیں وہ بھی آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے صدقے میں ان رحمتوں کے حق دار بن جاتے ہیں۔ آئیے! اس بارے میں غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے تین (3)فرمان سنتے ہیں:

(1)حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: مجھے ایک بَہُت بڑا رجسٹر دیا گیا جس میں  میرے ساتھیوں  اور میرے قِیامت تک ہونے والے مُریدوں  کے نام دَرج تھے اورکہاگیا:یہ سارے افراد