Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

پاک رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کی روحِ مبارکہ کو ثواب پہنچانے کااِہتمام کرتے ہیں،کہیں اِجتماعات کااِنعقاد کیا جاتاہے توکہیں قرآن خوانی کاسلسلہ ہوتاہے،کہیں مَدَنی مذاکروں کے ذریعے عاشقانِ غوثِ اعظم جمع ہوتے ہیں توکہیں نفل روزے رکھ کر ثواب پہنچانے کا اہتمام ہوتاہے۔کہیں غوثِ پاک کی پاکیزہ روح کو ثواب پہچانے کے لیے تقسیمِ رسائل کی بہاریں ہوتی ہے توکہیں اجتماعات میں لنگرِ غوثیہ کا اِہتمام ہوتاہے۔

اَلْحَمْدُلِلّٰہ!عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں دُنیابھر میں اِس بڑی رات کواجتماعِ غوثیہ کااِہتمام کیا جاتاہے،اِسی مُناسَبت سے آج ہم بھی سَرزمینِ بَغْدَاد پر اپنے مَزارِ مبارَک میں آرام فَرما ،اُس مُقَدَّس ہستی کا ذِکْرِ خَیر  سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ آج کے بیان میں حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاکیزہ بچپن کے کچھ واقعات کے ساتھ ساتھ آپ کی  ولادتِ باسعادت سے متعلق پہلے سے دی جانے والی خوشخبریوں کا بیان بھی ہوگا، اس میں کوئی شک نہیں کہ حضورغوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ  پیدائشی ولی تھے، لیکن آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کو خود اپنی ولایت کا علم کب ہوا یہ بھی سنیں گے۔آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی سیرت کے مختلف واقعات سننے کے ساتھ آپ کے علمی مقام سے متعلق ملنے والے نکات بھی حاصل کریں گے۔ اسی طرح دِینی طالب علموں(Students) سے آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کی محبت و اُلفت اورخیرخواہی و شفقت کے کچھ واقعات بھی بیان کئے جائیں گے۔ یقیناً ایک سچا پیر انسان کا حقیقی رہنما ہوتا ہے اور جو فیض انسان اپنے پیر سے پاسکتا ہے وہ شاید کہیں اور سے ملنا ممکن نہیں ہوتا،اسی لیے حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے کچھ اقوالِ زریں سے بھی ہم رہنمائی لیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ حضور غوثِ پاک رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کا مُرید ہونے کے فوائد بھی سننے کی سعادت حاصل کریں گے۔ 

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

پیارے پیارے اسلامی بھائیو!سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ایسی پاکیزہ اور عظیم