Book Name:Faizan-e-Ghous-ul-Azam

ہیں، انداز بھی بہت آسان رکھا ہے تا کہ بچے آسانی سے سمجھ سکیں،ساتھ میں جگہ جگہ خاکے بنائے گئے ہیں تا کہ بچوں کے لئے کشش ہو، بچوں کی یہ کہانیاں مکتبۃ المدینہ سے قِیْمَۃً طلب کیجئے اور اگر ویب سائٹ سے پڑھنا چاہیں تو دعوت ِ اسلامی کی ویب سائٹ www.dawateislami.net سے آپ ان کہانیوں کو پڑھ بھی سکتے ہیں، ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں اور اس کا پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔ ان رسائل کے نام یہ ہیں:(1) نُور والا چہرہ(2)فرعون کا خواب(3) بیٹا ہو تو ایسا(4)جھوٹا چور۔

اولاد کے حقوق“پر مُشْتَمِل دلچسپ سُوال و جواب بھی اسی ویب سائٹ اور میموری کارڈ بنام فیضانِ مَدَنی مذاکرہ نمبر8سےدیکھےاور  بچوں کو دِکھائے جاسکتے ہیں۔

اے کاش! بچوں کو جِنّوں اور بھُوتوں کی کہانیاں پڑھانے یا سنانے کے بجائے ہم یہ سچی اسلامی کہانیاں بچوں کو پڑھائیں یا سنائیں،اِنْ شَآءَ اللہہم دیکھیں گے کہ ہمارے بچے مَدَنی ماحول میں ڈَھلتے چلے جائیں گے۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ  عَلٰی مُحَمَّد

اے عاشقانِ غوثُ الاعظم!ہم سرکارِ غوثِ اعظم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے بارے میں سُن رہے تھے۔ آئیے! آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ کے پاکیزہ بچپن سے متعلق مزید  واقعات سنتے ہیں،چنانچہ

اپنی وِلایَت کا عِلْم ہونا

حُضُور غوثِ اَعْظَم رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ فرماتے ہیں:جب میں بچپن میں مَدْرَسےجاتا تھا تو روزانہ ایک فِرِشتہ اِنْسانی شکل میں میرے پاس آتا اور مجھے مَدْرَسَہ لے جاتا،خُود بھی میرے پاس بیٹھا رہتا تھا، میں اس کو بالکل بھی نہیں پہچانتا تھا کہ یہ فِرِشتہ ہے، ایک دن میں نے اس سے پوچھا: آپ کون ہیں؟ تو اس نے جواب دیا:میں فرشتوں میں سے ایک فِرِشتہ ہوں،اللہ پاک نے مجھے اس لیے بھیجا ہے کہ میں