Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

محمد غزالی رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ ایک اور مقام پر فرماتے ہیں:جس کی حفاظت اور نگرانی بہت ضروری ہے وہ دل ہے کیونکہ یہ تمام جسم کی اصل ہے۔یہی وجہ ہے کہ اگر تیرا دل خراب ہو جائے تو تمام اعضاء خراب ہوجائیں گے اور اگر تو اس کی اصلاح کرلے تو باقی سب اعضاء کی اصلاح خود بخود ہوجائے گی۔ کیونکہ دل درخت کے تنے کی طرح ہے اور باقی اعضاء شاخوں کی طرح، اور شاخوں کی درستی یا خرابی درخت کے تنے پر موقوف ہے۔ تو اگر تیری آنکھ،زبان، پیٹ وغیرہ درست ہوں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ تیرا دل درست ہے اور اگر یہ تمام اعضاء گناہوں کی طرف راغب ہوں تو سمجھ لے کہ تیرا دل خراب ہے۔ پھر تجھے یقین کرلینا چاہیے کہ دل کا خراب ہونا بہت سخت بات ہے۔ اس لیے دل کی درستی کی طرف پوری توجہ دے تاکہ تمام اعضاء کی اصلاح ہوجائے اور تو روحانی راحت محسوس کرے۔ پھر دل کی اِصلاح نہایت مشکل اور دشوار(Difficult) ہے کیونکہ اس کی خرابی خطرات و وَسوسوں پر مُشْتَمِل ہے جن کا پیدا ہونا بندے کے اختیار میں نہیں۔اس لیے اس کی اصلاح میں پوری ہوشیاری،بیداری اور بہت زیادہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ (منہاج العابدین ،الباب الثالث، العقبة الثالثۃ، ص۹۸)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                 صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

سُنّت کی فضیلت

پیاری پیاری اسلامی بہنو! بیان کواختتام کی  طرف لاتےہوئےسنت کی فضیلت    اور  چند سنتیں اورآداب بیان کرنے کی سعادت  حاصل کرتی ہوں، تاجدارِرِسالت،شہنشاہِ نُبوتصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کافرمانِ جنت نشان ہےجس نےمیری سنّت سے مَحَبَّت کی اس نےمجھ سے مَحَبَّت کی اورجس نے مجھ سے محبت کی وہ جنت میں میرےساتھ ہوگا۔