Book Name:Safai Ki Ahammiyyat

نگاہیں نیچی کئے خُوب کان لگا کر بَیان سُنُوںگی۔ ٹیک لگا کر بیٹھنے کے بجائے عِلْمِ دِیْن کی تَعْظِیم کی خاطِر جہاں تک ہو سکا دو زانو بیٹھوں گی۔ضَرورَتاً سِمَٹ سَرَک کر دوسری اسلامی بہنوں کے لئے جگہ کُشادہ کروں گی۔دھکّا وغیرہ لگا تو صبر کروں گی، گُھورنے،جِھڑکنےاوراُلجھنے سے بچوں گی۔صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ، اُذْکُرُوااللّٰـہَ، تُوبُوْا اِلَی اللّٰـہِ  وغیرہ سُن  کر ثواب کمانے اور صدا لگانے والی کی دل جُوئی کے لئےپست آواز سے جواب دوں گی۔اجتماع کے بعد خُود آگے بڑھ کر سَلَام و مُصَافَحَہ اور اِنْفِرادی کوشش کروں گی۔ دورانِ بیان موبائل کے غیر ضروری استعمال سے بچوں گی، نہ بیان ریکارڈ کروں گی نہ ہی اور کسی قسم کی آواز  کہ  اِس کی اجازت نہیں ،جو کچھ سنوں گی، اسے سن   اور سمجھ   کر اس پہ عمل کرنے اور اسے بعد میں دوسروں تک پہنچا   کر نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کروں گی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب                         صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمّد

       پیاری پیاری اسلامی بہنو! آج کے ہمارے بیان کا موضوع ہے”صفائی کی اہمیت“ ڈرائیور کی موت کی وجہ کیا بنی؟گندگی کے کیا کیا نقصانات ہیں اور گندا رہنا کن کن  چیزوں سے دوچار کر سکتا ہے؟،صفائی کے بارے میں اسلام ہمیں کیا تعلیم ارشاد فرماتا ہے؟،قرآن و احادیث میں صفائی ستھرائی کی کیا اہمیت بیان ہوئی ہے؟کھانے سے پہلے اور بعد کے وضو کی کیا کیا برکتیں ہیں؟کچرے کے ڈھیر میں لگنے والی آگ  نے کیا تباہی مچائی،دل کی صفائی کس قدر ضروری ہے؟یہ تمام چیزیں اِنْ شَآءَاللہ آج کے بیان میں ہم سنیں گی۔اللہ پاک ہمیں سارا بیان اچھی اچھی نیّتوں کے ساتھ سننے کی سعادت نصیب فرمائے۔آمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنْ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ

ڈرائیور کی پر اسرار موت

ایک دن زید اپنے قریبی دوستوں کے ساتھ  بذریعہ کار کہیں جارہا تھا،کار فراٹے بھرتی ہوئی اپنی