Book Name:Moasharay Ki Islah

مارو۔“چنانچہ بیٹے نے آستینیں اُوپر کیں اور تھپڑمارنے کے لئے ہاتھ بلند کیا تو آپ رَحْمَۃُ اللّٰہ عَلَیْہ نے اُس کا ہاتھ پکڑ لیا اور فرمایا: ’’ہم نے رِضائے اِلٰہی کے لئے اُسے مُعاف کیا کیونکہ کہا جاتا ہے کہ مُعاف کرنا قُدرت کے بعد ہی ہوتا ہے۔“(اللہ والوں کی باتیں،۲/۵۱۹)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

امیر ِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اور مُعاشرے کی اصلاح

پیاری پیاری اسلامی بہنو! بزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا مُعافی اورمُعاشرے کی اصلاح  کا جذبہ مرحبا!اَلْحَمْدُلِلّٰہ!بُزرگانِ دِین رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کی صحبت سے تربیتِ یافتہ امیراہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطارقادِری دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی مُعاشرے کی اصلاح کرنےکے معاملےمیں بے حد مُتَحَرِّک(Active) ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  اِصلاحِ مُعاشرہ کے لئے کئی اَہم کاموں میں مصروف ہیں،آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ لوگوں کو نرمی و مَحَبَّت سے نیکی کی دعوت دے کر گناہوں سےروکنے کےلئےہردم مصروف ہیں۔اَمیراہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ جہاں انفرادی کوشش کے ذریعے مُعاشرے کی اصلاح کررہےہیں،وہیں اپنے مَدَنی مذاکروں کے ذریعےبھی  مُعاشرے کی اصلاح میں اہم کردار ادا کررہے ہیں،آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے مَدَنی مذاکرے تاثیر کا تیربن کر اَثر کر رہے ہیں۔مَدَنی مذاکرے دیکھنے سننے والوں کی توجہ کا عَالَم دیکھنے کے قابل ہوتاہے۔ عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کےسُنّتوں بھرے اجتماعات ہوں یا مَدَنی مذاکرے، کثیر عاشقانِ رسول آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ارشادات سے بھرپور فائدہ حاصل کرتے ہیں۔ صرف یہی نہیں، بلکہ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کے سُنّتوں بھرے بیانات و مَدَنی مذاکرے مَدَنی چینل کے ذریعے گھروں اور جامعات  وغیرہ میں