Book Name:Moasharay Ki Islah

بھی نہایت شوق سے دیکھے اور سُنے جاتے ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا اندازِ بیان بے حد سادہ اور سمجھانے کاطریقہ ایسا دلکش ہوتاہےکہ لاکھوں مسلمان توبہ کر کے اپنی اور ساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کے مقدّس جذبے سے سرشار ہوگئے ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا فیضان

      پیاری پیاری اسلامی بہنو! امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطارقادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے دل میں نیکی کی دعوت عام کرنےاور مُعاشرے کی اصلاح کے مقدَّس جذبے کے تحت لوگوں کو بُرائی سے روکنے کی کُڑھن کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی ہے۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اُمّتِ مُسْلِمَہ کونماز،روزے کاپابندبنانے،سُنَّتیں سیکھنےسکھانے،نیکیوں کا جَذبہ دِلانے،گُناہوں سے بچنے کا ذِہن بنانے کیلئے اِنْفرادی و اِجتماعی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نہ صِرف خُود اِستقامت کے ساتھ نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہیں بلکہ وقتاً فوقتاً عاشقانِ رسول کوبھی اپنی اور ساری دُنیاکےلوگوں کی اِصلاح کی کوشش کرنےکاذِہْن دیتےہیں۔اس مقصد کو دُنیا کے کونے کونےمیں عام کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کی بنیادرکھی اور اس میں زندگی کےتقریباً ہرشعبےسےوابستہ لوگوں کی اصلاح کےلئےکئی شعبہ جات قائم فرمائے ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اپنی کتابوں اور رسائل کے ذَریعے بھی نیکی کی دعوت کی خُوب خُوب دُھومیں مچارہے ہیں۔آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی تحریروں کی بَرکت سےلاکھوں مُسلمان بالخصوص نوجوان اسلامی بہنوں کی زِندگیوں میں مدنی اِنقلاب آگیا اور وہ جُرم وگناہ کی دُنیاکوچھوڑکر سیدھی راہ پرآ گئے۔اگر ہم بھی نیکی کی دعوت دینے اور دوسروں کو بُرائی سے روکنے کا ذِہن رکھتی ہیں ، اپنے مُعاشرے کو امن وسکون کا گہوارہ بنانا چاہتی ہیں تو