Book Name:Moasharay Ki Islah

عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیں، دوسروں کو بھی اس سے وابستہ  کریں، خود بھی مَدَنی انعامات  پر عمل کریں، دوسروں کو بھی عمل کی ترغیب دلائیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                            صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

(3)مُعاشرے کےمختلف گناہ

غِیْبَت

پیاری پیاری اسلامی بہنو!مُعاشرے میں پائے جانے والے گناہوں میں سے ایک غیبت  بھی ہے جو مُعاشرے کی تباہی کا سبب بن رہی ہے۔

انسان کے کسی ايسے عیب کا ذِکر کرنا، جو اس میں موجود ہو”غِيْبَت“کہلاتا ہے۔غِیْبَت کی نحوست میں سے یہ بھی ہے کہ یہ بُرے خاتمے کا سبب ہے،کثرت سے غِیْبَت کرنے  سے دُعا قَبول نہیں ہوتی،غِیْبَت سے نَماز روزے کی نُورانیَّت چلی جاتی ہے۔

چُغلی

اسی طرح چغلی کا بھی مُعاشرے کی تباہی میں بڑا بُراکردار ہے۔لوگوں میں پھوٹ ڈلوانے کے لئے اُن کی باتیں ایک دوسرے تک پہنچانا چغلی کہلاتا ہے۔(شرح مسلم للنووی، ۲/ ۱۱۲)

چُغلی کے سبب بھی گھروں کی بربادی،آپس میں ناراضیاں اور بغض وکینہ پیدا ہوتا ہے۔چغلی کرنے والوں کو اللہ پاک بھی پسند نہیں فرماتا۔

گالی گلوچ

چغلی کی طرح گالی  گلوچ بھی ہمارےمُعاشرے میں بڑھتےہوئے بُرے کاموں میں سے ایک