Book Name:Moasharay Ki Islah

پیاری پیاری اسلامی بہنو!آپ نے سنا کہ بیان کردہ گُناہ مُعاشرے میں کیسی کیسی بُرائیوں کو جَنم دیتے ہیں۔لہٰذا گُناہ خواہ چھوٹا ہو یا بڑا اس سے بچنے ہی میں عافیت ہے جیسا کہ

 حضرت بلال بن سعد رَضِیَ اللہُ عَنْہفرماتےہیں:گُناہ کے چھوٹا ہو نے کو نہ دیکھو بلکہ یہ دیکھو کہ تم کس کی نافرمانی کررہے ہو۔(الزواجر،مقدمة فی تعریف الکبیرة،خاتمة فی التحذیر الخ، ۱/۲۷)

ہر اسلامی بہن کو اتنا علم ہونا تو ضروری ہے کہ وہ ظاہری و باطنی گناہوں کو جان سکے۔ ظاہری و باطنی گناہوں کی ضروری معلومات  ہونا بھی فرائض و لازم علوم میں سے ہے ۔ دیگر لازم علوم کی طرح ان کی معلومات ہونا بھی ضروری ہے۔مزیداگر گُناہ کا اِرادہ  کرتے وَقْت انسان یہ سوچ  لے کہ میں جس رَبِّ کریم  کی نافرمانی کررہا ہوں وہ تو مجھے ہر وَقْت ہر حال میں دیکھ رہا ہےتو  اِنْ شَآءَ اللہ!اس طرح کافی حد تک گُناہوں سے چھٹکارا نصیب ہو جائے گا۔ گُناہوں سے نَفْرت کرنےاور چُھٹکارا پانے کا ایک بہترین ذَرِیْعہ کسی اچھے ماحول سے وابستہ ہوجانا بھی ہے۔اَلْحَمْدُلِلّٰہ!آج کے اس نازک دور میں عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کا مَدَنی ماحول،اللہ پاک  کی عظیم نعمت ہے۔آپ بھی اس مَدَنی ماحول سے ہر دَم وابستہ رہیے،اِنْ شَآءَاللہ!دُنیا وآخرت کی بھلائیاں حاصل ہوں گی ۔ 

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبیب!                                              صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

پانی میں اِسراف سے بچنےکےمَدَنی پھول

پىاری پىاری اسلامى بہنو! آئیے!پانی میں اِسراف سے بچنےکے بارے میں چند مَدَنی پھول سُننے کی سعادت حاصل کرتی ہیں۔پہلے2فرامینِ مُصْطَفٰے صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سنئے: (1)فرمايا:وُضُو میں بَہُت ساپانی بہانے میں کچھ بھلائی نہیں اور وہ کام شَیْطان کی طرف سے ہے۔(کَنْزُ الْعُمّال،۹/۱۴۴، حدیث: ۲۶۲۵۵) (2)مَدَنی آقا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ایک شخص کو وُضو کرتے دیکھا تو فرمایا:اِسراف نہ کر،