Book Name:Moasharay Ki Islah

اِسراف نہ کر۔(اِبن ماجہ،کتاب اطہارۃ و سننہا،باب ما جاء فی القصد فی الوضوء ۔۔الخ،۱/ ۲۵۴، حدیث: ۴۲۴ ) ٭اگروَقف کے پانی سے وُضو کیا تو زِیادہ خَرچ کرنا بِالْاِتِّفاق حرام ہے۔(وضو کا طریقہ ، ص۴۲) ٭ بعض لوگ چُلّو لینے میں پانی ایسا ڈالتے ہیں کہ اُبل جاتا ہے حالانکہ جو گِرا بیکار گیا اِس سے احتیاط چاہئے۔ (وضو کا طریقہ ،ص۴۲)٭آج تک جتنا بھی اِسراف کیا ہے، اُس سے توبہ کرکے آیندہ بچنے کی بھرپور کوشش کیجئے ٭وُضو کرتے وَقْت نَل اِحتِیاط سے کھولئے،دَورانِ وُضو مُمْکِنَہ صُورت میں ایک ہاتھ نَل کے دَستے پر رکھئے اور ضَرورت پُوری ہونے پر بار بار نَل بند کرتی  رہئے۔٭مِسواک،کُلّی،غَرغَرہ ، ناک کی صفائی، اور ہاتھ پاؤں کی اُنگلیوں کا خِلال اور مَسح کرتے وَقْت ایک بھی قطرہ نہ ٹپکتا ہو یوں اچّھی طرح نَل بند کرنے کی عادت بنائیے ۔٭سَردیوں میں وُضو یاغُسْل کرنے، برتَن اور کپڑے وغیرہ دھونے کیلئے گرم پانی کے حُصُول کی خاطِر نَل کھول کر پائپ میں جمع شُدہ ٹھنڈاپانی یوں ہی بہادینے کے بجائے کسی برتن میں پہلے نکال لینے کی ترکیب بنائیے۔٭منہ دُھونے کے لئے صابون(Soap) کا جھاگ بنانے میں بھی پانی اِحتیاط سے خَرْچ کیجئے۔٭اِستِعمال کے بعد ایسی صابون دانی میں صابون(Soap) رکھئے جس میں پانی بالکل نہ رکے۔٭نَل سے قطرے ٹپکتے رہتے ہوں تو فوراً اِس کا حل نکالئے ورنہ پانی ضائع ہوتا رہے گا۔٭کھانا کھانے،چائے یا کوئی مشروب پینے،پھل کاٹنے وغیرہ مُعامَلات میں خوب احتیاط فرمائیے تاکہ ہر دانہ،غذائی ذرّہ اور ہر قطرہ استِعمال ہوجائے ۔(وضو کا طریقہ ،ص۴۵،۴۶،۴۷)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد