Book Name:Moasharay Ki Islah

پیاری پیاری اسلامی بہنو!ذرا غور کیجئے!دُنیا میں داڑھ  کا دَرْد نہ سہہ سکنے والی ،آخِرت میں جبڑے چِیرے جانے پر ہونے والی تکلیف کس طرح برداشت کرسکے گی؟ دُنیا  میں ایک مچھر کے کاٹ لینے پر بے قَرار ہوجانے والی ،جھوٹ بولنےکی وجہ سے قَبر میں ہونے والے عذاب کو کس طرح سہہ سکے گی؟لہٰذا اس بُری عادت سے  جلد ہی پیچھا چھڑالیناچاہئے۔ اگر مُعاشرے کا ہر فرد جھوٹ بولنے سے توبہ کر لے تو یقیناً بہت حدتک مُعاشرے کی اصلاح ہوجائےگی۔اِنْ شَآءَ اللہ ۔

دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سےوابستہ ہو جائیے

پیاری پیاری اسلامی بہنو! ہرطرح کے گُناہوں خُصُوصاً جھوٹ سے بچنے اور سچ کی عادت بنانے کےلیے عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریک دعوتِ اسلامی کےمَدَنی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ یاد رکھئے!اچھی صُحبت مُعاشرے کے گِرے ہوئے لوگوں کواُٹھاکرترقی کی منزلوں پرپہنچادیتی ہے،اِس کی ہزاروں مثالیں آپ کو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اپنی آنکھوں سے نظرآئیں گی۔جی ہاں!کل کی بے نمازی اسلامی بہنیں نہ صرف خودنمازپڑ ھتی ہیں بلکہ دُوسروں کو بھی نمازکی دعوت د یتی ہیں،بلکہ ا یسی کئی اسلامی بہنیں  ہمیں نظرآئیں گی جو عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحریکدعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کا فیضان  ملنے سے پہلے ایسی نہیں تھیں،بلکہ اِس مَدَنی ماحول نے ان کی قِسمت کا ستارہ چمکادِیا۔اس طرح آپ غورکرتی بہاریں ہی بہاریں نظرآئیں گی!

اللہ پاک ہمیں حقیقی معنوں میں پکاسچاباعمل مسلمان بنائے۔عاشقانِ رسول کی مَدَنی تحريك دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کر اللہ  پاک اور اُس کےمحبوب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مہربانی سے معمولی پتھر بھی”اَنْمول ہیرابن کر خُوب جگمگاتا ہے۔ (پردے کے بارے میں سُوال جواب،ص۱۰۹)

لہٰذا جُھوٹ، غیبت، چُغلی، فلمیں ڈِرامے دیکھنےدکھانے، گانے باجے سُننے، سُنانے  جیسی بُری عادتوں