Book Name:Moasharay Ki Islah

سے پیچھا چُھڑانے کے لئے اس مَدَنی ماحول سے وابستہ ہو کرعملی طورپر دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں میں شرکت کی سعادت حاصل کرتی رہئے، امیاب زِندگی گُزارنے اوراپنی آخِرت سنوارنے کیلئے روزانہ   محاسبہ کرتے ہوئے مَدَنی انعامات کارِسالہ پر کرکے اپنے یہاں کی ذِمہ دار اسلامی بہن کو ہر اس0لامی ماہ کی پہلی تاریخ  کوہی جَمْع کروانے کامعمول بنا لیجئے۔ ہفتہ وارسُنَّتوں بھرےاجتِماع ،ہفتہ وار”مَدَنی مذاکرہ دیکھئے اور دُوسروں کو بھی دیکھنے کی دعوت پہنچاتی رہئے۔اگر اِن مَدَنی کاموں اور دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول میں اِستقامت نصیب ہو گئی تو اللہ  پاک اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی مَحَبَّت مزید پیدا ہو گی،صحابَۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان اور اولیائے کرام  رَحْمَۃُ اللّٰہ ِ  عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کا مُبارک فیضان جاری ہوجائے گا،گناہوں سے دِل بیزار ہوگااور سُنَّتوں کے مُطابِق زِندگی گزارنے کا بھی ذِہْن بنے گا۔اِنْ شَآءَاللہ

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                           صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

(2)جھگڑے کی تباہ کاریاں

پیاری پیاری اسلامی بہنو!معاشرتی  بُرائیوں میں سے ایک لڑائی جھگڑا بھی ہے۔ لڑائی جھگڑےکو فروغ دینا شیطان کی خواہشات میں سے ہے۔ آج شیطان اپنے اِس وار میں کامیاب ہوتا جارہا ہے،مثلاً ٭ کہیں ذات پات پر جھگڑا ہورہا ہے کہیں پڑھنے اور پڑھانے والیوں میں ٹھنی ہوئی ہے ٭کہیں میاں بیوی کےدرمیان جھگڑا زور پکڑتا جارہا ہے توکہیں ساس بہو میں تَلْخ   کلامی جاری ہے٭کہیں پڑوسی ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ہیں تو کہیں رشتے داروں میں ناراضی ہے،کہیں برسوں کی سہیلیوں میں اَن بَن چل رہی ہے تو کہیں پورا گھر ہی میدانِ جنگ بنا ہوا ہے،٭کہیں خُونی رشتے اور ان کا احترام داؤ پر لگا ہے تو کہیں سگے بھائیوں اور بہنوں میں پُھوٹ پڑ چکی ہے۔اَلْغَرَض!٭ جوکل تک ایک دوسرے کے ساتھ پیار و محبت سے مل جل کر رہتی تھیں،٭ ایک دوسرے پر جان نچھاور کرنے  کے دعوے کیاکر تی تھیں،٭جن