Book Name:Nekiyan Chupayye

ریا کاری کی تباہ کاریاں

      پیاری پیاری اسلامی بہنو!بیان کردہ لرزہ خیز حکایت سےمعلوم ہوا! ٭ریا کاری کے سبب اللہ پاک سخت ناراض ہوتا ہے، ٭ریا کاری کے سبب انسان دُنیا کے اندر ہی ذِلّت و رُسوائی کا مزہ چکھ لیتا ہے، ٭ریا کاری کےسبب نیک اعمال برباد ہو جاتے ہیں، ٭ریاکاری کے سبب اللہ والوں کی برکات سےمحرومی کا سامنا کرنا پڑجاتا ہے، ٭ریا کاری کے سبب مرتے وقت کلمہ نصیب نہ ہونے کا خطرہ رہتا ہے، ٭ریا کاری کے سبب عقل پر پردے پڑجاتے ہیں،٭ریاکاری کے سبب انسان کے دل سے خوفِ خدا نکل جاتا ہے، ٭ریا کاری کے سبب انسان گناہوں پر دلیر ہوجاتا ہے، ٭ریاکاری کے سبب انسان اللہ پاک کے فضل و کرم کو بھول جاتا ہے، ٭ریا کاری کے سبب انسان اللہ کریم کی کرم نوازی اور اس کی رحمت سے دور ہوجاتا ہے، ٭ریاکاری کے سبب انسان اللہ پاک کے وعدے کوبھول جاتا ہے، اَلْغَرَض ! ریاکاری ایسا خطرناک مرض ہے جس میں مبتلا ہوکر انسان بےشُمار اچھائیوں سے محروم اور بے شُمار  برائیوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ لہٰذا ہمیں چاہئے کہ ہم شیطان کے اس خطرناک ترین وار ریاکاری کی آفت سے بچیں،اللہ کریم کی بارگاہ میں اس آفت سے پناہ طلب کریں اور ہر عمل صرف اور صرف رضائے الٰہی کے لئے کریں۔

ریاکاری کی تعریف

پیاری پیاری اسلامی بہنو! رِیا کاری کے بعض نقصانات کے مُتَعلِّق ہم نے سنا،آیئے!اب رِیاکاری کی تعریف(Definition)سنتی ہیں،تاکہ ہم بھی ریا کاری کی آفت