Book Name:Achy amaal ki barkaten

پیاری پیاری اسلامی بہنو! آپ کواچھی طرح اندازہ ہو گیا ہوگا کہ شیطان ہمیں جن مَدَنی انعامات پرعمل کرنا مشکل محسُوس کروارہا تھا،ان پر عمل کرنا توبہت  ہی آسان ہے۔موجودہ دور میں ایک مسلمان کے لئے مَدَنی انعامات پر عمل کس قدر ضروری ہے ،اس کا اندازہ اسی وقت ہو سکے گا جب ہم مَدَنی انعامات کے رسالے کا غور سے مُطالعہ کریں گی۔ ان مَدَنی انعامات میں فرائض و واجبات اور سُنَن و مُستحباّت پر عمل کی ترغیب کے ساتھ ساتھ کہیں اخلاقیات کے نکات ہیں تو کہیں گُناہوں سے بچنے اور آسانی سے نیکیاں کرنے کے طریقے اپنی برکتیں لُٹا رہے ہیں۔لہٰذا اگرہم بھی گناہوں کی بیماریوں  سے چھٹکارا پاکر نیکیوں کی شیدائی بننا چاہتی ہیں تو آج ہی سے مَدَنی انعامات پر عمل شروع کردینا چاہئے،اِنْ شَآءَاللہ اس کی ڈھیروں برکتیں اپنی آنکھوں سے دیکھیں گی۔

اے کاش! ہم بھی فیضانِ مَدَنی انعامات سے حصّہ پانے کے لیے ہر ماہ مَدَنی انعامات کا رِسالہ حاصل کیا کریں۔ایک وقت مقرر کرکے روزانہ غور وفکر کرنےکی سعادت حاصل کریں، ہرماہ پابندی کے ساتھ مَدَنی انعامات کا رِسالہ جمع بھی کروائیں۔

صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                       صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

عاملینِ مَدَنی انعامات کے لئےدُعائے عطار

پیاری پیاری اسلامی بہنو! امیراہلسُنَّت دَامَتْ بَـرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مَدَنی انعامات کا سلسلہ کیوں شروع فرمایا؟اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں:’’مَدَنی کام میں ترقی،اَخلاقی تربیت و تقویٰ ملے،اس غَرَض سے میں نے مَدَنی انعاماتکاسلسلہ شروع کیا۔(جنّت کے طلبگاروں