Book Name:Achy amaal ki barkaten

جانے دینا چاہیے،اللہ پاک کے یہ نیک بندے جب اللہ پاک سے کسی چیز کا سوال کرتے ہیں تو وہ ان کے سوالات کو رد نہیں فرماتا۔

(2) دوسری بات یہ پتا چلی کہ انسان کو معلوم ہو یا نہ ہومگر نیک عمل کی برکتیں ضرور ملتی ہیں۔ ہاں کبھی وہ برکتیں ظاہر ہوجاتی ہیں اور کبھی ظاہر نہیں ہوتیں۔ اس لیے کوئی بھی نیک عمل چاہے کتنا چھوٹا ہی کیوں نہ ہو، ہمیں اسےچھوڑنا نہیں چاہیے۔نیک اعمال کا اس دنیا میں بھی فائدہ ہوتاہے مگرہمیں ہربارنظر نہیں آتا۔آخرت میں اللہ پاک کی رحمت سے ضرور اس کا فائدہ ہوگا اور ہمیں نظر بھی آئے گا۔

(3)تیسری بات یہ بھی معلوم ہوئی کہ صدقہ دینے کی بڑی برکتیں ہیں، صدقہ دینے  سے بلائیں ٹلتی ہیں، صدقہ دینے سے مصیبتیں دُور ہوتی ہیں،صدقہ دینے سے پریشانیاں ختم ہوتی ہیں، صدقہ دینے سے بیماریوں سے نجات ملتی ہے۔ لہٰذا  راہِ خُدا میں دل کھول کر خرچ کرنا چاہیے۔ یاد رکھئے!صدقہ  کرنے کا یہ  مطلب  نہیں کہ ہم  جب تک امیروکبیر  نہ ہوجائیں،خوب بینک بیلنس(Bank Balance)  نہ بنالیں، اُس وقت تک  صدقہ ہی  نہ کریں  بلکہ ہمیں  جیسی طاقت ہے، اُس کے مطابق چھوٹی سی چیز بھی صرف اللہ پاک کی رِضا کیلئے  خرچ کریں گی تو اس کا فائدہ دنیا  میں بھی ملے گا اور آخرت میں بھی نَجات کا سبب ہوگا۔

  صَلُّو ْا عَلَی الْحَبِیْب!                                   صَلَّی اللہُ عَلٰی مُحَمَّد

نیک عمل پر آخرت کا مدار ہے